پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل ، مٹی کا تیل سستا کردیا گیا

image

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252روپے10پیسے فی لیٹر برقراررہے گی،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 255روپے38پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

صوبوں کیساتھ مل کر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے ، وزیراعظم

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے32پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161روپے66پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے78پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ،جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت148روپے95پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پی آئی اے کے مستقل سی ای اوکیلئے درخواستیں طلب

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.