پنجاب کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں یونیفارم پرنرمی کردی گئی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز یونیفارم پالیسی میں نرمی ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ میں25ججز کی آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال
طلبا کو 28 فروری 2025 تک کسی بھی رنگ کی جرسی ،کوٹ یا جوتے پہننے کی اجازت ہے،یونیفارم میں نرمی کا فیصلہ بچوں کو سرد موسم سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے سیکرٹری اسکولز خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ صوبے میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔
جولائی تا نومبر :یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 55فیصد اضافہ
سیکرٹری اسکولزپنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 10 جنوری 2025ء تک چھٹیاں ہوں گی،پنجاب کے اسکولوں میں اس دفعہ موسم سرما کی 20 چھٹیاں ہوں گی۔