راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

image

جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت لاہورکے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے، پنجاب حکومت کی ہدایت پر راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

لاہور میں بھی کل تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،ڈپٹی کمشنر لاہور نے 16 دسمبر کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ  کل بروزپیر 16 دسمبر لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے،تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں25ججز کی آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا  شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں درست نہیں، رانا تنویر

سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا،پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا،16 دسمبر 1971 پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ کا سانحہ پیش آیا،اس روز پاکستان کا ایک اہم حصہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں الگ ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.