چیمپیئنز ٹرافی، انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے آئی سی سی وفد پاکستان پہنچ گیا

image

آئی سی سی کا وفد دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گیا، وفد نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ اور چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے گا۔

وفد تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا جبکہ وفد کے ارکان زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کریں گے، چیمپیئنز ٹرافی کی 19 فروری کو افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

ایونٹ کا پہلا میچ اسی روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم ٹرافی کے تین میچز کی میزبانی کرے گا۔

ٹرافی سے قبل سہ فریقی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دو میچز طے ہیں، 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 14 فروری کو فائنل ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.