نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ نے کرکٹ تاریخ کا مشکل اور بہترین کیچ پکڑا جبکہ اسی میچ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا اس سال کی پہلی ہیٹرک کرنیوالے بالر بھی بن گئے۔
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف گزشتہ روز دوسرا ون ڈے میچ کھیلا گیا، یہ میچ بارش کی وجہ سے 37 اوور پر محدود کر دیا گیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور سری لنکا کو 256 رنز کا بڑا ہدف دیا۔یہ میچ نیوزی لینڈ نے بڑے مارجن سے جیت لیا۔
قومی کرکٹ اسکواڈ جنوبی افریقہ سے آج پاکستان پہنچے گا
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سال 2025 کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے بالر بن گئے۔سری لنکا کے آف اسپنر مہیش تھیکشانا نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکن بالر مہیش تھیکشانا نے 35ویں اوور کی آخری 2 گیندوں پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر اور ناتھن اسمتھ کو آؤٹ کیا اور پھر 37ویں اوور کی پہلی گیند پر میٹ ہنری کو آؤٹ کرکے اس سال کی پہلی ہیٹرک کر لی۔
اسی میچ میں نیوزی لینڈ کے فیلڈ ر نیتھن اسمتھ نے تاریخ کا مشکل ترین کیچ پکڑا، کیوی کھلاڑی نے بھاگ کر ڈائیو ماری اور شاندار کیچ پکڑا، یہ کیچ پکڑ کر نیتھن نے کمنٹیٹر، گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔مبصرین کے مطابق نیتھن نے کرکٹ کی سوسالہ تاریخ کا کیچ بہت آسانی اور مہارت کے ساتھ پکڑا۔