کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

image

امریکہ، کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ، 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے آگ میں اضافہ کردیا، کئی گھر بھی جل گئے، 10 ہزارمکانات کو خطرہ لاحق ہے جبکہ 12 ہزارایکڑ تک رقبے پر جنگلات جل گئے ہیں۔

بھارت میں پراسرار بیماری پھیل گئی، لوگ گنجے ہونے لگے

لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے، تیز ہواؤں کے باعث  اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیزی سے آگ پھیلنے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان جبکہ 30 ہزار افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے، کیونکہ متعدد گھر آگ کی زد میں آ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.