گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسری بار کمی ہوئی ہے.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے تک آگیا ہے.
اسی طرح عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر 2661 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔