چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام تر خدشات اور پڑوسی ملک کی بدگمانیوں و منفی رپورٹنگ کے باوجود آج آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہورہا ہے۔
کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائی سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں ان پر قابو پالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹرائے نیشن سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ہی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
پاکستان پلینگ الیون میں فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے پوری طرح تیار ہے، محسن نقوی
بابراعظم، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی سمیت تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں، حارث رؤف بھی فٹ ہو چکے ہیں لیکن وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن سمیت کئی میچ ونرز موجود ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ بیٹنگ کے لئے ساز گار ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔