کرکٹ کا شوقین ہے اور پریکٹس بھی کرتا ہے، لیکن ۔۔ عمر اکمل اپنے بیٹے کو کرکٹر کیوں نہیں بنانا چاہتے؟ تلخ حقیقت بتا دی

image

سابق وکٹ کیپر اور بلے باز عمر اکمل جو پاکستانی کرکٹ کا بڑا نام تھے، لیکن انکا کرئیر تنازعات سے بھرا ہوا تھا، نے اپنے بیٹے سے متعلق ایک اہم بیان دیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹرعمراکمل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ انکا بیٹا کرکٹر بنے کیونکہ ماضی میں میرے خاندان نے ناانصافیوں کا سامنا کیا ہے۔

ایک ویڈیو میں مڈل آرڈر بیٹرعمراکمل کے بیٹے کو نیٹ میں پریکٹس سیشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جو اپنے والد کی طرح کرکٹ میں انکے نقش قدم پر چلنے کی خواہش رکھتا ہے۔

سابق وکٹ کیپر نے اپنے بیٹے کی کرکٹر بننے کی خواہش کے باوجود خاندان کیساتھ ہوئی ناانصافیوں پر بیٹے کی حوصلہ شکنی پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ میرا بیٹا ہے اور وہ کرکٹ کا بہت شوقین ہے لیکن اگر میں اپنی ایماندارانہ رائے بتاؤں، میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹ کھیلے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.