’خوب صورت رشتہ،‘ ایشا دیول کی اجے دیوگن سے افیئر کی افواہوں کی تردید

image
بالی وڈ کے لیجینڈ اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں، تاہم اداکارہ نے بالآخر اس حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔

انڈین چینل این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایشا دیول کی 14 سال بعد ایک مرتبہ پھر بالی وڈ واپسی ہو رہی ہے اور وہ فلم ’تم کو میری قسم‘ میں نظر آئیں گی۔

انڈین ویب سائٹ کوئنٹ کے ساتھ بات چیت میں ایشا دیول سے سوال کیا گیا کہ ان کے متعلق سب سے عجیب افواہ کون سی اڑائی گئی ہے، جس پر انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کا ذکر کیا۔

بالی وڈ میں اپنے کیریئر کے شروع کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے ایشا دیول نے کہا کہ، ’مجھے اپنے ساتھی سٹارز کے ساتھ اکثر جوڑا جاتا تھا۔ کچھ میں حقیقت بھی ہو گی اور کچھ (خبریں) ٹھیک نہ بھی ہوں۔‘

’مجھے اجے دیوگن کے ساتھ بھی جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ میرا اجے کے ساتھ بہت ہی خوبصورت اور مختلف رشتہ ہے۔ یہ تعلق عزت، پیار اور ایک دوسرے کی قدر سے بھرپور ہے۔‘

ایشا دیول نے اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں کو انتہائی عجیب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’بہت ساری کہانیاں گھڑی گئی تھیں۔ شاید اس لیے کیونکہ ہم نے بہت سی فلمیں اکٹھی کی تھیں۔‘

اجے دیوگن اور ایشا دیول  فلم یووا، ایل او سی کارگل، کیش، میں ایسا ہی ہوں، انسان اور کال میں بطور ہیرو اور ہیروئن کام کر چکے ہیں۔

جبکہ 2022  میں آنے والی ویب سیریز رودرا میں بھی دونوں اداکار ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

ایشا دیول کی نئی فلم ’تم کو میری قسم‘ کو وکرم بھٹ نے ڈائریکٹ کیا ہے جو اندرا آئی وی ایف کے بانی اجے موردیا کی زندگی پر مبنی ہے۔

اداکارہ ایشا دیول نے سال 2002 میں فلم ’کوئی میرے دل سے پوچھے‘ کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.