زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

image

"صرف شادی کی اجازت ملی پہلی اہلیہ سے، بچوں کی نہیں ملی کیا اقرار بھائی کو؟"

"یہ سب کے ساتھ ہی ہنستا ہے، خوش نہیں ہونا میڈم، آپ بس چوتھی کی تیاری کریں۔"

"کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنا اچھی بات نہیں لیکن آپ کو یہ کہنا چاہوں گا، جو زندگی آپ جی رہی ہیں وہ صحیح نہیں، آپ اقرار سے بہتر شوہر کی مستحق ہیں۔"

"سمجھ نہیں آ رہا کہ لوگ ایک ایسے شخص کو شادی کی مبارکباد کیوں دے رہے ہیں، جو ایک کے بعد ایک اپنی بیویوں کو پریشان کرتا جا رہا ہے۔"

اقرار الحسن اور ان کی دوسری بیوی فرح اقرار کی شادی کی تیرہویں سالگرہ سوشل میڈیا پر ایک خوشگوار لمحہ بن کر ابھری، لیکن کچھ ہی لمحوں میں یہ سیلیبریشن آن لائن تنقید کا میدان بن گئی۔ ایک سادہ سی آؤٹنگ، ایک مختصر ویڈیو، اور کیپشن میں فرح کی خوشی کا اظہار: "ماشاءاللہ، ہمارے ساتھ تیرہ سال مکمل ہوگئے" یہ سب کچھ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا، لیکن صارفین کی طرف سے ردِ عمل توقع سے مختلف نکلا۔

فرح اور اقرار کی شادی کو 13 سال ہو چکے ہیں، مگر یہ رشتہ اپنے آغاز سے ہی خبروں اور سوالات کے گھیرے میں رہا ہے۔ 2012 میں ہوئی یہ دوسری شادی پانچ سال تک پوشیدہ رہی، اور جب سامنے آئی تو بھی وضاحت کے بجائے صرف یہی کہا گیا کہ "پہلی بیوی کی اجازت سے کی گئی۔" بعد میں 2024 میں تیسری شادی کی تصدیق نے بھی لوگوں کے دلوں میں کئی سوالات جنم دیے۔

اب فرح کی سالگرہ پوسٹ نے پھر وہی زخم تازہ کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کے تیر برسائے۔ کوئی انہیں "چوتھی کی تیاری" کا مشورہ دے رہا ہے تو کسی کو لگتا ہے کہ "وہ بہتر شریکِ حیات کی حقدار ہیں۔"

فرح ایک کامیاب صحافی اور ڈیجیٹل کریئٹر ہیں، لیکن ان کی ذاتی زندگی کا یہ پہلو بار بار عوامی تجسس اور طنز کا نشانہ بن جاتا ہے۔ ایک جانب وہ اپنے شوہر کے ساتھ لمحے بانٹتی ہیں، تو دوسری طرف تبصرے ان کے اندرونی جذبات پر سوال اٹھاتے ہیں۔ بعض افراد نے نرم لہجے میں مشورے دیے، تو کچھ نے طنزیہ انداز اپنایا لیکن یہ واضح ہو گیا کہ اقرار الحسن کی ازدواجی زندگی اب محض ذاتی معاملہ نہیں رہی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.