مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ کی حسینہ کے سر پر سج گیا

image

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مقابلۂ حسن کی یہ رنگا رنگ تقریب بھارت کے شہر حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 108 حسیناؤں نے شرکت کی۔

ایتھوپیا کی حسیت دیرجے اڈماسو پہلی رنر اپ قرار پائیں، جبکہ چوآنگسری کو گزشتہ برس کی فاتح کرسٹینا پسکووا نے تاج پہنایا۔

واضح رہے کہ یہ 72 واں عالمی مقابلۂ حسن تھا، جس کی میزبانی مس ورلڈ 2016 کی فاتح اسٹیفنی ڈیل ویلے اور بھارتی میزبان سچن کمبھار نے کی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے مسلسل دوسرے سال اس عالمی مقابلے کی میزبانی کی ہے۔

میزبان ملک کی نمائندگی نندنی گپتا نے کی، جو فائنل 20 تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں، تاہم ٹائٹل حاصل نہ کرسکیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.