ہمایوں سعید کا مداحوں کے ڈانس سے متعلق تبصروں پر خوشگوار ردعمل

image

پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے اپنی فلم 'لو گرو' پر کیے جانے والے کمنٹس پر دلچسپ جواب دیا۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم عید کے موقع پر بڑے پردے پر ریلیز کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اسٹار جوڑی نے ایک انٹرویو میں فلم سے متعلق مداحوں کے کمنٹ پڑھے اور ان کا دلچسپ جواب بھی دیا۔

ایک فلم بین نے کمنٹ کیا کہ اس بڑھاپے میں دونوں سے ایسا ڈانس کروانا ظلم ہے جس کے جواب میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ہنس پڑے۔

اداکار نے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈانس کا شوق ہے اور ہم ناچتے رہیں گے اور مزہ تب ہی ہے جب اس بڑھاپے میں ناچیں، ورنہ پھر کیا مزہ۔

ماہرہ خان نے بھی مذاقاً کہا کہ ہمیں ناچنے اور گانے کا شوق ہے اور ظلم یہ ہے کہ ہمیں گرمی میں ڈانس کروایا گیا، ورنہ ہمیں ڈانس کرنے میں مزہ آتا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.