Qareeb Poetry & Shayari in Urdu
Qareeb Poetry & Shayari in Urdu & English has great significance among readers. It is a reason that they download, share Ghazals & Nazms with their friends and family members. Besides 2 lines Qareeb Shayari in Urdu, they can also send Qareeb poetry images to their loved ones.
تری جدائی کا غم ہر گھڑی میں سہتا ہوں
ہوں زخم زخم مگر آہ بھر نہیں سکتا
میں اپنے درد کا اظہار کر نہیں سکتا
سروں میں،گیتوں میں اب دل کی بات کہتا ہوں
تری جدائی کا غم ہر گھڑی میں سہتا ہوں
قریب آ کہ ترے بن اداس رہتا ہوں
تمام رات یونہی جاگ کے گزرتی ہے
سحر بھی آ کے بہت بے قرار کرتی ہے
غموں کے بحر میں اک موج بن کے بہتا ہوں
تری جدائی کا غم ہر گھڑی میں سہتا ہوں
قریب آ کہ ترے بن اداس رہتا ہوں
تری جدائی کا غم ہر گھڑی میں سہتا ہوں
قریب رہ کے بھی اس کو مرا خیال نہ تھا
تھی زندگی تو ہمیشہ سے ہی بہت تنہا
ہوں جتنا آج میں تنہا کبھی یہ حال نہ تھا
گزر گئے تھے سبھی آ کے، غم ذدہ کر کے
یہ سال بھی تو مسرت کا کوئی سال نہ تھا
یہ فاصلے کبھی پل بھر میں مٹ بھی سکتے تھے
قریب آنا ترے واسطے محال نہ تھا
سبب جدائی کا وقت جدائی نہ جانا
میں چپ تھا تیرے لبوں پر بھی تو سوال نہ تھا
خوشی تو اس کے بھی ہوتے ملی نہ تھی زاہد
وہ غم گسار تھا لیکن دکھوں میں ڈھال نہ تھا
ہو گئے ہیں مکیں اب ہمارے دل کے
کوئی چلمن نہیں ہے حائل درمیاں
ہٹ گئے ہیں پردے سارے دل کے
رہتے ہیں سایہ بن کر ساتھ ساتھ
ہوگئے ہیں وہ اب سہارے دل کے
جاگی ہیں اب نئی امنگیں دل میں
چمک گئے ہیں درو بام ہمارے دل کے
ان کو بیٹھا کرپہلو میں اپنے پاس
کام سنوارے ہم نے اس دل کے
کرے گا پیار مجھے نہ کبھی ستائے گا
محبتوں کا وہ رکھے گا میری اتنا بھرم
وفا میں مجھ کو کبھی بھی نہ آزمائے گا
قریب آ کے مراہاتھ تھام لے گا کبھی
سنے گا میری کچھ اپنی مجھے سنائے گا
جو غم میں روٹھ گئی مجھ سے میری نیند کبھی
تو اپنی بانہوں میں لے کر مجھے سلائے گا
شریک ہو کے مری زندگی میں ہر لمحہ
ہنسے گا اور مجھے بھی بہت ہنسائے گا
بنائے گا مرے گھر کو زمیں پہ اک جنت
مرے ویرانے میں اک گلستاں سجائے گا
لٹائے گا میرے آنگن میں سر کا جادو بھی
مرے لیے وہ مدھر گیت گنگنائے گا
زمیں پہ چاند کا ہو گا گماں مجھے زاہد
سہاگ رات وہ گھونگھٹ میں مسکرائے گا
تو کیا عجب ہے کہ غم بے لگام ہو جائیں
تمام عمر کی محرومیاں بھلا ڈالیں
وفائیں ان کی ہمارے جو نام ہو جائیں
قریب آپ کے ہونٹوں کو اس قدر پائیں
تو دور کیوں نہ صراحی و جام ہو جائیں
یہ گر کی بات ہے،گر ہم کو کوئی سکھلا دے
کہ دوست راضی ہمارے تمام ہو جائیں
یہی ہے عشق میں شیوہ کہ عام خاص بنیں
جو خاص ہوں تو وہی لوگ عام ہو جائیں
بقا انھیں کو ملے گی یہ راز قدرت ہے
نصیب جن کو فنا کے مقام ہو جائیں
چلو درود کی محفل سجا کے اے زاہد
نبی کو پیش ہزاروں سلام ہو جائیں
(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )
دل کو بھانے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
بہت دلنشین ہے تصور ان کا
تڑپانے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
ہو گیا ہے ان سے تعلق جب سے
ستانے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
آ گئے ہیں وہ اب سانسوں کے قریب اتنے
دل میں سمانے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
آتے ہیں ہمارے خوابوں میں وہ اکثر
ہم انہیں چاہنے لگے ہیں آہستہ آہستہ
تیری قربت کہ کہیں مجھ کو نصیب ہو جائے
تو نہ ہنسے تو پھول بھی کھلتے نہیں
لے انگڑائی تو کارواں بے ترتیب ہو جائے
جس شخص کو ملے تیری قربتوں کا سکوں
وہ شخص کتنا ہی خوش نصیب ہو جائے
میرے لباس سے تیرے بدن کی خوشبو آئے
یہ سانحہ بھی اب عنقریب ہو جائے
کاش اتنا ہوتا میری دعاؤں میں اثر
میں تجھے مانگو تو مجھے نصیب ہو جائے
Top Qareeb Poetry by Famous Poets
No one can deny the importance of poetry in literature. It is a perfect medium to express our thoughts and feelings to another person. When talking about Qareeb poetry or, it does not need an introduction. Several renowned poets have written Qareeb Shayari in Urdu, Ghazals and Nazms.
In Pakistan, India and other countries, there is a huge fan base of Qareeb Shayari in Urdu. However, the best part about 2 lines Qareeb poetry in Urdu & English is that the poet can deliver a message in text to his/her audience in simple words. In the modern era of technology and connectivity, the sharing of Qareeb poetry images over WhatsApp and other social media platforms is increased. However, on our website, you can simply download Qareeb poetry in Urdu, Hindi & English without any hassle.
The classification of poetry in the form of different tags helps a reader to pick his/her favorite poem or verses from the large collection of poetry. It is a reason that we have sorted out Urdu Shayari as per different tags. Read the poetry from different topics as per your choice or preference. Besides Qareeb poetry, you can view poetry from other tags starting with Alphabet “Q” such as Qeemat poetry, Qahat Sali poetry, Qatl poetry and others.