Add Poetry

میں باہیں پھیلاؤں تو میرے قریب ہو جائے

Poet: By: Asif Ali Khan, Manchester uk

میں باہیں پھیلاؤں تو میرے قریب ہو جائے
تیری قربت کہ کہیں مجھ کو نصیب ہو جائے

تو نہ ہنسے تو پھول بھی کھلتے نہیں
لے انگڑائی تو کارواں بے ترتیب ہو جائے

جس شخص کو ملے تیری قربتوں کا سکوں
وہ شخص کتنا ہی خوش نصیب ہو جائے

میرے لباس سے تیرے بدن کی خوشبو آئے
یہ سانحہ بھی اب عنقریب ہو جائے

کاش اتنا ہوتا میری دعاؤں میں اثر
میں تجھے مانگو تو مجھے نصیب ہو جائے

Rate it:
Views: 787
01 Sep, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets