کوکنگ آئل کی قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے لیکن گھر میں کھانا بنانے کے لیے سب سے زیاہد بنیادی جز بھی یہی ہے اور پھر بچے تو ہر دوسرے دن آلو کے چپس کھانے کی فرمائش کرتے ہیں یا پھر شام کے وقت دیگر اسنیکس کھانا چاہتے ہیں ایسے میں فرائڈ آئل کا استعمال بڑھ جاتا ہے لیکن اس فرائڈ آئل کو 2 مرتبہ سے زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا اس میں بیسن یا دیگر چیزوں کے ذرات رہ جاتے ہیں۔ لیکن اتنی مہنگائی کے دور میں استعمال شدہ آئل کو دوبارہ استعمال کرنے کا ایسا طریقہ جانیں جس کی مدد سے ہوٹل میں آئل کو استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے تاکہ آپ کی بھی بڑی مشکل آسان ہو سکے۔
بچا ہوا تیل چھان لیں
ایک طریقہ تو یہ ہے کہہ ایک اور کڑاہی میں چھلنی رکھ کر بچا ہوا تیل چھان لیں اور اسے ٹھنڈا کرکے محفوظ کرلیں۔
تیل سے بو ختم کرنے کا طریقہ
اکثر تیل میں مچھلی تلنے کے بعد اسے دوبارہ استعمال کرنا ماشکل ہوجاتا ہے کیوں کہ تیل میں بو رہ جاتی ہے اس لئے بچے ہوئے تیل کو ٹھنڈا کرلیں اور ایک پیالے میں آدھا کپ پانی اور ایک چمچ کارن اسٹارچ مکس کرکے بچے ہوئے تیل میں ڈالیں۔ اب کڑاہی کو چولہے پر چڑھا دیں۔ کارن اسٹارچ تیل میں بچےہوئے چورے پر چپک جائے گا جس کی مدد سے انھیں نکالنا آسان ہوگا۔ ساتھ ہی یہ تیل میں سے بو کو بھی ختم کرتا ہے۔ بس یہ دھیان رکھیں کی وجہ سسے کڑاہی میں تیل اچھل بھی سکتا ہے۔
بیکنگ سوڈا
استعمال شدہ تیل کو ہلکی آنچ پر گرم ہونے دیں۔ ایک پیالے میں بیکنگ سوڈا ڈالیں اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں یہ پیسٹ ڈال کر جب تک فرائی ہونے دیں جب تک سارا بیکنگ سوڈا آپس میں مل نہ جائے اور جوں ہی سارا بیکنگ سوڈا ایک بڑے پکوڑے کی شکل میں بدل جائے، اس کو کڑاہی سے نکال کر چھان لیں۔ لیجیے استعمال شدہ آئل ایک مرتبہ پھر استعمال کے قابل ہو جائے گا اور اب یہ آئل آپ مزید 2 دن تک استعمال کر سکتی ہیں۔ لیکن خیال رہے کہ اس کو صرف ایک مرتبہ ہی ایسے صاف کریں۔