ہر طرف مکھیوں کی بھرمار ہے اور پھر ذرا سی بارش ہو جائے تو اس میں ہر طرح کے اڑتے پتنگے بھی تنگ کرنے آ جاتے ہیں اور مکھیوں کو تو جیسے موقع مل جاتا ہے گھومنے پھرنے کا جو نہ صرف کھانے پینے چیزوں پر آ کر بیٹھ جاتی ہیں بلکہ گھر کے ہر کونے، کچن، کھڑکیوں یہاں تک کہ سیڑھیوں میں بھی آ جاتی ہیں۔ ان کو ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن کسی حد تک گھر سے بھگانے کے لیے طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ آپ بھی اگر ان مکھیوں سے پریشان ہیں تو ایک مرتبہ یہ نسخہ بھی آ زما لیجیے۔
٭ فینائل کی گولیوں کا پیس کر گرم پانی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس میں 2 چمچ ڈیٹول کلینر ڈال کر اچھی طرح ہلائیں، یہ نہ صرف مکھیوں کو ختم کرنے میں مدد دے گا بلکہ فرش پر جس جس جگہ آپ اس کا کپڑا پھیریں گے وہ صاف اور چمکدار بھی ہو جائے گی۔ لیجیے ایک ہی ٹپ سے 2 فائدے تو بس آپ بھی آزمائیے۔
ویڈیو آپ کی آسانی کے لئے دکھائی جا رہی ہے، ملاحظہ فرمائیں: