دیواروں میں پانی کیوں آتا ہے، اس مسئلے کی کیا وجوہات ہیں? چند ایسے حل جو آپ کے گھر کی دیوار کو خراب ہونے سے بچائیں

image

دیواروں میں پانی آنے کا مسئلہ ہر گھر میں عام سی بات ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب آپ کے کمرے کی دیوار کے اندر سے پانی کا پائپ گزر رہا ہوتا ہے جو وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ لیک ہوجاتا ہے یا اس کا کوئی جوڑ لیک ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اندر ہی اندر پانی گرتا رہتا ہے اور وہ پوری دیوار میں پھیل جاتا ہے۔ اب ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ جو سیلابیت وہاں موجود ہے وہ پانی کے پائپ کے لیکیج کی وجہ سے ہے آج ہم جانیں گے۔

یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب آپ کی دیوار کے اندرونی حصے میں پانی کا کوئی پائپ موجود ہوتا ہے اور وہ بہت زیادہ لیک ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس حصے میں سیلابیت پیدا ہوجاتی ہے۔ دوسری وجہ دیوار میں سیلن یا سیلابیت کی یہ ہوتی ہے آپ کے گھر کی دیوار کے ساتھ پڑوسیوں کے واش روم کا پائپ جڑا ہو جس سے مسلسل پانی گرتا رہتا ہو۔ اس کا حل یہ ہے کہ واش روم میں ماربل کی دیوار سے بنایا جائے تاکہ کچھ حد تک پانی کنٹرول ہوسکے۔

تیسری وجہ دیوار کی چھت کا سلوپ درست طریقے سے نہ بنے ہونے سے پانی جگہ جگہ کھڑا رہتا ہے جس سے پانی دیواروں کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔ ٹھیکیدار سے اپنی چھت کا سلوپ اس انداز سے بنوائیں کہ پانی اپنی جگہ کھڑا نہ رہ سکے۔

You May Also Like :
مزید

Deewaron Mein Pani Q Aata Hai

Deewaron Mein Pani Q Aata Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Deewaron Mein Pani Q Aata Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.