گرمیوں میں ٹنکی سے ٹھنڈا پانی اور سردیوں میں گرم پانی آنا کسی خواب سے کم نہیں ہے، لیکن ایک ایسا شخص ہے جس نے اس خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے اور ایک ایسا واٹر ٹینک بنایا ہے جو پانی کو ٹنکی کے اندر ہی ٹھنڈا گرم کرتا ہے۔ آئیے آپکو بتاتے ہیں اس نوجوان کا کارنامہ
انجینئیر محمد عمران نے بتایا کہ اسکا خیال انہیں پہلی بار دو سال پہلے آیا تھا کیونکہ انہیں بھی گھر میں یہ مسئلہ درپیش تھا اسلیئے یہ سوچ دماغ میں آئی اور پھر اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے میں دو سال کا وقت لگا کیونکہ ہر چیز کو باریکی سے چیک کرنا پڑا جیسے کہ لیب ٹیسٹنگ اور مٹیرئیل ٹیسٹنگ وغیرہ۔ عمران نے بتایا کہ اُنھیں نہ صرف پاکستان سے بلکہ عرب ممالک سے بھی اسکی خریداری کیلیئے کالز آتی ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
اس ٹینک میں چار لئیرز لگائی گئی ہیں اور اسکی قیمت مارکیٹ میں ملنے والے برانڈڈ ٹینکوں سے 8، 10 ہزار روپے کم ہی ہے اور جو ہلکی کوالٹی کے ٹینک ہوتے ہیں وہ اس سے کم قیمت میں تو مل جائیں گے لیکن وہ زیادہ عرصہ نہیں چل پاتے اور نہ ہی ان میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے جو اس میں ہے۔
یہ ٹینک کیسے کام کرتا ہے اور اس کی قیمت کیا ہے اور یہ کتنے سال چلے گا یہ ساری معلومات آپ کو نیچے دی گئی ویڈیو میں مل جائے گی۔