کینو پر سوئی دھاگے سے سلائی کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ انوکھے عمل سے ملنے والے زبردست فائدے، جو کرئے آپ کے ہزاروں روپے کی بچت

image

اس موسم میں کینو ہر جگہ باآسانی دستیاب ہوتے ہیں اور لوگ بھی اسے خرید کر شوق سے کھاتے ہیں، اور کیوں نہ کھائیں یہ وٹامن سی کا خزانہ ہیں جو کہ ہمارے جسم اور جلد کی صحت کیلیئے بہت فائدے مند ہے۔

ویسے تو آپ نے کینو کھانے کے فائدوں کے بارے میں تو یقیناً کافی کچھ پڑھا ہوگا لیکن آج ہم وومن کارنر کے ذریعے آپ کو کینو سے متعلق ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جو آپ کو بیک وقت 3 فائدے پہنچا سکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو صرف ایک سوئی دھاگے کی ضرورت ہے۔

کینو پر سوئی دھاگہ باندھنے سے کیا ہوگا؟

کینو کو 2 حصوں میں ایسے کاٹ لیں جیسے ان کا جوس نکالنے کے لئے کاٹا جاتا ہے۔ اب اس کے اندر کے گودے کو الگ کرلیں اور چھلکے کو اچھی طرح صاف کر کے اس کو سوئی دھاگے سے سلائی کر کے ایک ساتھ جوڑیں اور کمرے کے دروازے پر لٹکادیں۔ اس سے آپ کا کمرہ ہر وقت مہکتا رہے گا اور سیلن اور دیگر ناگوار بو کا خاتمہ ہوجائے گا۔

دیگر فائدے

اب آتے ہیں باقی 2 فائدوں کی طرف تو جناب اس کا گودا کھانے کے لئے استعمال تو ہو ہی سکتا ہے جو آپ کے جسم کو وٹامن سی اور دیگر معدنیات فراہم کرے گا لیکن اگر گودے سے تھوڑا سا رس نکال لیں تو اس کا بہت اچھا فیس پیک تیار ہوسکتا ہے جس سے رنگ بھی نکھرے گا اور جلد بھی ٹائٹ ہوجائے گی۔

کینو کا فیس ماسک

تھوڑے سےکینو کے رس میں ملتانی مٹی ڈالیں اور ایک چائے کا چمچ شہر اور ایک چائے کا چمچ عرقِ گلاب ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔ کوشش کریں کہ پیسٹ لگانے سے پہلے دودھ کو بیس کے طور پر چہرے پر لگا لیں کیوں کہ یہ بہترن ٹونر ہوتا ہے۔ ماسک خشک ہوجائے تو چہرہ سادے پانی سے دھو لیں۔ اپنا نکھار دیکھ کر آپ خود حیران رہ جائیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Kenu Par Silai Karne Ke Fayde

Kenu Par Silai Karne Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kenu Par Silai Karne Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.