آلو کا پراٹھا کھانا ہے لیکن آٹا گوندھنے کا دل نہیں؟ تو اب بغیر آٹا گوندھے گھر والوں کو بنا کر کھلائیں مزیدار آلو کا پراٹھا، جو سب کو پسند آئے

image

آلو کا پراٹھا پسند تو سب کو ہوتا ہے لیکن اسے بنانے میں محنت بہت درکار ہوتی ہے، پہلے آٹا گوندھو پھر گول روٹی بیلو اسکے بعد آلو کا مصالحہ تیار کرو، اسلیئے خواتین کم ہی بناتی ہیں۔

تو آج ہم اپنی بہنوں کیلیئے لائے ہیں آلو کا پراٹھا بنانے کی نہایت آسان ریسیپی، جس کیلیئے نہ تو آٹا گوندھنے کی ضروت ہے نا ہی روٹی بیلنے کی۔ تو آئیے ریسیپی شروع کرتے ہیں؛

آلو کا پراٹھا بنانے کیلیئے درکار اجزاء:

میدہ ½ کپ

آٹا ½ کپ

نمک ½ چائے کا چمچ

اب ان میں پانی ڈال کے اسکی لَئی (پیسٹ) بنا لیں اور 1 چمچ تیل شامل کرکے مکس کر کے رکھ دیں

آلو 2 عدد

پیاز ½ (باریک کٹی ہوئی)

ہرا دھینا اور ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)

لہسن ادرک ½ چمچ (کُچلا ہوا)

کٹی لال مرچ 1 چمچ

کٹا ہوا زیرہ 1 چمچ

آم چور پاؤڈر ½ چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

بغیر آٹا گوندھے آلو کا پراٹھا بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے آلو کو ایک پیالے میں ہاتھوں یا کانٹے کی مدد سے میش کرلیں اور پھر اس میں یہ تمام مصالحے ڈال کر اچھے سے مکس کر کے پراٹھے کی فلنگ بنالیں۔

۔ اسکے بعد ایک پین میں 2 چمچ آٹے کا بیٹر ڈال کر پھیلا دیں، اور جب اسکا رنگ تبدیل ہونے لگے تو اسے پلٹ دیں

۔ اب پلٹی ہوئی سائیڈ پر آلو کی فلنگ بچھائیں اور اس کے اوپر آٹے کا بیٹر ڈال کر چاروں طرف اچھے سے پھیلائیں تا کہ کوئی جگہ کُھلی نہ رہے

۔ اب تیل/گھی ڈال کر پراٹھے کو پلٹیں، اور دونوں سائیڈ سے اچھے سے کولڈن براؤن کرلیں

۔ مزیدار آلو کا پراٹھا تیار ہے، وہ بھی بغیر آٹا گوندھے

طریقہ کار کو اچھے سے سمجھنے کیلیئے آپ نیچے دی ہوئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Bina Aata Gunde Aalu Ka Paratha

Bina Aata Gunde Aalu Ka Paratha - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bina Aata Gunde Aalu Ka Paratha. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.