کپڑے استری کرتے وقت ہم جلدی استری کرنے کے چکر میں اس کی سپیڈ بڑھا دیتے ہیں اور جلدی جلدی اس کو پھیرتے ہیں یا پھر اگر فرصت سے کریں تو اتنے آرام سے کرنے لگتے ہیں کہ بجلی کا بیش بہا استعمال ہو جاتا ہے اور اتنا بل کا خرچہ ڈبل ہو جاتا ہے کہ ہم خود سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔ لیکن کپڑے جب تک استری نہ کریں پہننے کا دل بھی نہیں چاہتا۔ ایسے میں آج ہم آپ کے لیے ایک اتنی آسان اور کم بچت کی ٹپ لائے ہیں جو جان کر آپ آج ہی سے استعمال کرنا شروع کردیں گے۔
استری پر فوائل پیپر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟
استری کے نچلے حصے پر فوائل پیپر لگانے سے یہ جلدی گرم ہو جاتی ہے اور کم سپیڈ مین بھی تیز سپیڈ کی طرح کام کرتی ہے اور کم وقت میں آپ کے کپڑوں کو استری کر دیتی ہے۔ اس طرح آپ کے وولٹیج بھی کم سے کم استعمال ہوتے ہیں اور کاٹن کے کپروں پر بھی بازار جیسی استری گھر بیٹھے ہی ہو جاتی ہے۔
استری کے کور کے نیچے فوائل کیوں لگائی جاتی ہے؟
المونیم بجلی کو اپنے اندر سے پاس کرنے کی ایک اچھی کنڈکٹر یعنی موصل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لوہے کی گرمی ورق میں جائے گی اور آپ کے کپڑے کے دوسرے حصے کو بھی استری کرے گی۔ بہترین نتائج کے لیے اسے آزمائیں! اس طرح آپ کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوگا ستری کے نیچے لگی گندگی آپ کے کپڑوں پر دآغ دھبے نہیں چھوڑے گی۔