عام طور پر رمضان میں کچن کا کام ضرورت سے زیادہ ہی بڑھ جاتا ہے، ہر وقت کچھ نہ کچھ لگا ہی رہتا ہے اور وقت کی کمی کی وجہ سے اکثر ہم جلدی جلدی میں صاف صفائی صحیح طرح سے نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے ہمارے کچن میں مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے آجاتے ہیں۔
ان کیڑوں میں سب سے زہریلی چھپکلی ہوتی ہے، اور اگر یہ آپ کے کھانے پینے کی چیزوں یا برتنوں میں منہ مار دے تو اس کا زہر اس پر بھی لگ جاتا، جسکی وجہ سے آپ بیمار ہوسکتے ہیں۔
اسلیئے آج ہم آپ کو کچن کے کاموں سے متعلق کچھ ٹپس بتاتے ہیں، جو آپ کے کام آئیں گی۔
ٹپ نمبر 1:
کچن سے چھپکلیوں کو دور رکھنے کیلیئے آپ رات کو کافور کی گولیاں چولہے کے اردگرد، کچن کاؤنٹر اور کیبنٹ وغیرہ میں رکھ دیں، اس کی خوشبو چھپکلی کو ناگوار لگتی ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کے کچن کا رخ نہیں کرئے گی۔ اسکے علاوہ چولہے کے پاس پیاز کے چھلکے اتار کر رکھنے سے بھی چھپکلی کھانے کی پتیلی کے پاس نہیں آتی
لیکن اس بات کا دھیان لازمی رکھیں کہ رات کو کچن صاف کرنے کے بعد ہر ایک چیز کو ڈھاک کر رکھیں، برتنوں کو کھلا نہ چھوڑیں، کیونکہ احتیاط تدبیر سے بہتر ہے۔
ٹپ نمبر 2:
پھول گوبھی خرید کر گھر لانے کے بعد اس کے اوپر کے پتّے لازمی ہٹا دیا کریں، کیونکہ یہ نہ جانے کتنی جگہوں سے ہوتے ہوئے آپ کے پاس آتے ہیں۔ اسکے علاوہ اسے چولہے پر رکھ کے تھوڑی دیر آگ لگائیں، ایسا کرنے سے اسکا ذائقہ بھی اچھا ہوگا اور جراثیم بھی مر جائیں گے۔
ٹپ نمبر 3:
کچن سنک کی بدبو اور چکنائی صاف کرنے کیلیئے اس میں چاروں طرف تھوڑا سا نمک ڈالیں اور پھر اوپر سے سرکہ ڈال کر برتن دھونے والی تار یا اسکوچ برائیڈ سے سنک کو صاف کریں، ایسا کرنے سے اس میں نئی س چمک آجائے گی۔