سردیاں آگئی ہیں اور ابھی تک گھر میں گاجر کا حلوہ نہیں بنا؟ تو آج ہی اس شاندار سی ترکیب سے بنائیں آسان اور مزیدار گاجر کا حلوہ جو منٹوں میں بن کے تیار ہوجائے۔
اجزاء:
گاجر 8 عدد
تیل 3 سے 4 چمچ
آدھا کپ دودھ
کھویا 150 گرام
چینی ¼ کپ
گھی 2 چمچ
گاجر کا حلوہ بنانے کا طریقہ:
٭ سب سے پہلے کُکر میں تیل، گاجر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر 3 سے 4 منٹ پکا لیں، پھر نرم ہونے پر مسل لیں اور مسلسل پکاتے ہوئے کچھ دیر بھون لیں۔
٭ اب ایک برتن میں دودھ، کھویا اور چینی ڈال کر اچھے سے پکائیں یہاں تک کہ اس کا اضافی پانی سوکھ جائے۔
٭ پھر اس میں گاجر شامل کر کے مکس کریں اور کچھ دیر تک بھون کر چولہا بند کردیں۔
٭ لیجیئے مزیدار گاجر کا حلوہ تیار ہے! اب اس کے اوپر کھویا اور خشک میوہ جات ڈال کر گرما گرم سَرو کریں۔