اللہ کی ذات سے مایوس نہ ہوا ۔۔ 66 سالہ بُزرگ شخص کے ہاں 8 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، بُڑھاپے کی اولاد سے کیا امید لگالی؟

image

اولاد اللہ کی دی ہوئی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس نعمت کا شکر جس قدر ادا کیا جائے وہ کم ہے، ایسا کہنا ہے پشاور کے ملک بسم اللہ کا جن کے ہاں 66 سال کی عمر میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس بچے سے قبل ان کے ہاں 8 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ان کی تقریباً ساری بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ ان کی پہلی شادی 29 مئی 1971 میں ہوئی لیکن ان کی پہلی بیوی کا انتقال 52 سال بعد یعنی 2021 میں ہوا۔ اور بیوی کے انتقال کے 1 ماہ بعد انہوں نے دوسری شادی کی۔ تمام بیٹیوں کے بچے بھی ہیں۔

7 نومبر کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر یہ بہت خوش ہوئے۔ ان کے والدین نے بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے ان کے سامنے دوسری شادی کرنے کی شرط رکھی تھی لیکن اس وقت انہوں نے دوسری شادی کرنے سے منع کر دیا تھا لیکن پہلی بیوی کی وفات کے بعد دوسری شادی کرکے اب اللہ نے ان کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ۔

بڑھاپے کی اولاد سے امید لگاتے ہوئے ملک بسم اللہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا میرا نام روشن کرے، اس عمر میں بھی میں اس قدر طاقتور ہوں کہ اپنی اولاد کے لیے سب کچھ کر سکتا ہوں، بس اب میری خواہش ہے کہ اللہ مجھے 3، 4 اور بیٹے عطا کردے۔۔۔

You May Also Like :
مزید