ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارکنوں نے شمال مغربی شام میں ایک عمارت کے ملبے تلے سے نوزائیدہ بچی کو بچا لیا ہے۔
بچی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ اس کی ماں زلزلے کے فوراً بعد لیبر میں چلی گئی تھیں اور مرنے سے پہلے انھوں نے بچی کو جنم دیا۔ بچی کے والد، چار بہن بھائی اور ایک خالہ بھی زلزلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
جہاں زلزلے سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوگیا وہیں کچھ خوش نصیب ایسے بھی ہیں جن کو اللہ نے اپنی رحمت سے زندہ رکھا۔ جسے خُدا چاہے اسے کوئی نہیں مٹا سکتا، یہ معجزہ بھی دیکھنے میں آیا۔ جہاں ایک حاملہ خاتون ملبے تلے دب گئی اور حالت بگڑنے کے باعث اسی ملبے میں بچے کی پیدائش بھی ہوئی، ماں تو مر گئی لیکن نومولود زندہ بچ گیا۔ یہ قدرت کا ایک بڑا کرشمہ ہے جس کو عالمی میڈیا پر ہر کوئی دیکھ کر حیران رہ گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے جب ملبے تلے زندہ نومولود بچے کو نکالا تو دیھ کر سب دنگ رہ گئے، اس بچے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جارہی ہے۔
بچے کے چچا خلیل السوادی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے کھدائی کرتے وقت ایک آواز سنی۔ ہم نے دھول صاف کی اور بچی ملی جس کی نال جڑی ہوئی تھی، تو ہم نے اسے کاٹ دیا اور کزن اسے ہسپتال لے گیا۔‘
ڈاکٹر نے کہا کہ بچی ہسپتال میں بُری حالت میں پہنچی تھی، اس کے پورے جسم پر کئی زخم اور خراشیں تھیں۔ وہ سخت سردی کی وجہ سے ہائپوتھرمیا کا شکار ہوئی۔ ہمیں اسے گرم کرنا اور کیلشیم بھی دینا پڑا۔‘
واضح رہے اس معصوم بچی کی ماں عفرا، والد عبداللہ اور اس کے چار بہن بھائیوں کی مشترکہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔