7 گھنٹے زندہ رہا مگر ۔۔ کچرے کے ڈھیر میں پھینکا جانے والا بچہ انتقال کرگیا، ریسکیو اہلکار بچے کی حالت سے متعلق دلخراش باتیں بتاتے ہوئے افسردہ

image

بچے کی پیدائش والدین کے لیے خوشیوں بھرا لمحہ ہوتا ہے۔ ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے بچے کو گود میں لینا، اس کے ساتھ کھیلنا، اس کی کلکاریوں سے گھر کا آنگن مہکانا مگر یہ خوشی شاید ہر کوئی محسوس نہیں کرنا چاہتا کچھ ایسے بھی کم ظرف لوگ ہوتے ہیں جو بچے پیدا کرنے کے بعد ان کو چھوڑ دیتے ہیں، کوئی کسی کو دے دیتا ہے تو کچھ بے حس لوگ بچوں کو سڑک پر یا کچرے پر پھینک کر چلے جاتے ہیں۔ ان سے زیادہ بے حس اور ظالم کوئی نہیں ہوسکتا جو سگی اولاد کو زندہ پانے کے بعد بھی اس کو گلے سے نہیں لگاتے۔

ہزارہ میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں والدین نے رات کے اندھیرے میں بچے کو کچرے کے ڈھیر میں چھوڑ کر چلے گئے اور پلٹ کر نہ دیکھا۔ سردی کے مارے 7 گھنٹے تک تو بچہ زندہ رہا اور پھر جب کسی نے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع کی اور وہ پہنچے تو بچہ دم توڑ چکا تھا۔

ریسکیو اہلکار نے بچے کی حالت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو کچرے میں پھینکنے کے 7 گھنٹے بعد وہ دم توڑ گیا، اسے نہ صرف جانوروں اور حشرات نے کاٹا بلکہ سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کے پھیپھڑے بھی سکڑ گئے۔

You May Also Like :
مزید