ہم چھوٹے بچوں کو نہلاتے دھلاتے ہیں صاف ستھرے کپڑے وغیرہ بھی پہناتے ہیں، لیکن ایک چیز جو تقریباً ہم سب ہی نظر انداز کردیتے ہیں وہ ہے چھوٹے بچوں کے بالوں میں برش کرنا، زیادہ تر مائیں تو ہاتھ سے ہی بال سیٹ کردیتی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتی ہیں بچوں کے سر میں کنگھی کیوں کرنی چاہیئے؟
بچے کے بالوں کو برش کرنا نہ صرف بچے کو سنوارنے کیلیئے ہے بلکہ اس سے اور بھی کئی فائدے ہوتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں، تا کہ آپ بھی آج سے اپنے بچے کے بالوں میں کنگھی کرنا شروع کردیں۔
سر میں برش کرنے کے فوائد:
ذیل میں چھوٹے بچوں کے بالوں کو باقاعدگی سے برش کرنے کے فوائد درج ہیں۔
۔ بالوں میں برش کرنا بچے کے صحت مند خون کی گردش کو بڑھاتا ہے۔
۔ اس کے بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔
۔ بچے کے اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے۔
۔ خشک جڑوں اور خشکی کو دور کرتا ہے۔
۔ بچے کو آرام دیتا ہے۔
چند تجاویز:
۔ برش کا انتخاب کرتے وقت احتیاط برتیں۔ یہ نرم اور ہموار ہونا چاہیئے
۔ نہانے کے بعد بھی بال گیلے ہونے پر برش کریں۔
۔ بچے میں بچپن سے خود کو سنوارنے کی عادت ڈالیں