آپ کا بچہ بھی دانت نکال رہا ہے؟ دانت نکالتے وقت تکلیف اور چڑچڑے پن سے بچے کو بچانے کے لیے ڈاکٹر بلقیس نے بتائی اپنی ساس کی آزمائی ہوئی ٹپ

image

بچے جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں ان کے جسم میں تبدیلی آنے لگتی ہے، اور ان تبدیلیوں میں ایک دانت ہیں۔ چھوٹے بچے جب دانت نکال رہے ہوتے ہیں اس وقت انھیں بہت تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اور کافی بچے تو اس دوران بخار کا شکار رہتے ہیں۔ ہر وقت رونا چڑچڑا پن ایسے میں والدین بھی پریشان ہوتے ہیں۔

اسی مسئلے کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتائیں گے ڈاکٹر بلقیس کی آزمائی ہوئی وہ ریمیڈی جو انھوں نے اپنی ساس سے سیکھی تھی۔

بچوں کیلیئے ہینگ سہاگہ ریمیڈی:

اجزاء:

چوکیہ سہاگہ (بوریکس پاؤڈر) ¼ چائے کا چمچ

کالا نمک ¼ چائے کا چمچ

ہینگ کی گولی (چنے کی دال جتنی)

شہد آدھا کپ

ماچس کی تیلی

طریقہ کار:

۔ ایک پین کو گرم کر کے اس میں سہاگہ ڈالیں اور اسے پُھلا لیں، جب پھول جائے تو چمچ سے پیس لیں

۔ اب ہینگ کی چھوٹی گولی بنالیں اور اسے ماچس کی تیلی میں لگا کر اس کے اوپر روئی باندھ دیں، پھر اسے پین میں رکھ کے سیکھ لیں

۔ پھر اسکے اوپر سے روئی ہٹا کر ہینگ کو ایک پیالے میں ڈال دیں اور اس میں کالا نمک، چوکیہ سہاگہ اور شہد شامل کر کے اچھے سے مکس کرلیں

۔ اسکے ساتھ ہی آپ کی دوائی تیار ہے، اسے بچوں کے داڑ پر لگائیں۔ اس سے دانت آتے وقت تکلیف نہیں ہوگی نہ ہی بچہ رال ٹپکائے گا اور نہ ہی چڑچڑا ہوگا۔

You May Also Like :
مزید