6 سینٹی میٹر لمبی دُم والی انوکھی بچی کی پیدائش، دیکھ والدین اور ڈاکٹر بھی خوفزدہ

image

برازیل میں 6 سنٹی میٹر طویل دُم والی پچی کی پیدائش ہوئی۔ یہ دم جلد سے ڈھکی ہوئی تھی اور پیٹھ سے باہر نکلی ہوئی تھی۔ سرجن اس دُم کو جسم سے الگ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ 3 سال پہلے پیش آیا۔

جرنل آف پیڈیاٹرک سرجری کیس رپورٹس نے سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر شائع کیں۔ بچی کی پیدائش سپائنا بیفیڈا کے ساتھ ہوئی تھی، یہ ریڑھ کی ہڈی میں ایک پیدائشی نقص ہے جو رحم میں پیدا ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں گیپ ہوجاتا ہے۔ یہ حالت نیورل ٹیوب کی خرابی کی ایک قسم ہے۔ ترقی پذیر جنین میں ایک ایسا ڈھانچہ ہوتا ہے جو بالآخر بچے کے دماغ، ریڑھ کی ہڈی کے اطرف ٹشو کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔

سرجن دم کو ہٹانے میں کامیاب رہے۔ ساؤ پالو کے گرینڈاک چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ دم ’’لمبوسکرال‘‘ علاقے سے پھیلتی ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جو ریڑھ کی ہڈی کو شرونی سے جوڑتا ہے۔ ٹیم نے اس اضافی ٹشو کو "جھوٹی انسانی دم" کے طور پر بھی تشخیص کیا۔ واضح رہے اب تک اس رجحان کے 200 سے کم کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، یہ حمل کے دوران ایک غیر معمولی حالت ہے۔

You May Also Like :
مزید