اولاد اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے اللہ جسے چاہے اولاد سے نوازے اور جسے چاہے محروم کردے ایسی ہی ایک سعودی خاتون ہیں جن کے ہاں شاید کے 6 سال بعد 3 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی ہے۔ خاتون کو ڈاکٹر بانجھ اور لاعلاج قرار دے چکے تھے لیکن اللہ کی قدرت سے ان کے ہاں گذشتہ دنوں تین بچوں کی ایک ساتھ پیدائش نے ہر کسی کو لاجواب قرار دے دیا ہے۔
سعودی عرب کے نجران ضلع میں شادی کے بعد چھ سال تک اولاد کی نعمت سے محروم خاتون نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا ہے۔ جن میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں۔ بچوں کا وزن 1550 سے 1800 گرام تک ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سعودی خاتون بانجھ پن کے باعث گزشتہ 6 سال سے اسپتال سے رجوع کر رہی تھی۔ خاتون نے حمل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نا امدی ہوگئی تھی کیونکہ میری بچہ دانی بالکل کمزور تھی اور انڈے بننے کا پراسیس نہیں ہوتا ڈاکٹر مجھے لا علاج قرار دے چکے تھے لیکن پھر بھی میں نے ہمت نہیں ہاری اور علاج جاری رکھا۔ میں ایک بانجھ سمجھی جاتی تھی لیکن خُدا نے مجھے اولاد سے نواز کر یہ واضح کردیا کہ اس کی قدرت کسی کو بھی عطا کر سکتی ہے۔
علاج کیسے کروایا؟
ڈاکٹر اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ وہ تمام ادویات جو آئی وی ایف پراسیس کے دوران دی جاتی ہیں اور حمل ٹہرانے کے لیے ان کو وہ سب دی گئیں تھیں، اس کے علوہ کچھ ضروری انجیکشنز لگوائے گئے جس کے بعد یہ حاملہ ہوئیں اور اب ایک ساتھ 3 بچوں کی ماں ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر بچے کے والد نے ریاض کے ہسپتال میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔