100 روپے میں ٹائلز چمکائیں ۔۔ جانیں خراب اور گندے ٹائلز کو نئے جیسا بنانے کا یہ طریقہ کون سا ہے؟

image

آج کل ہر گھر میں ماربل کی ٹائلز لگی ہوئی ہوتی ہیں جن کو خواتین عموماً سرف سے رگڑ کر دھو لیتی ہیں اور ایک سے دو مرتبہ تو یہ ٹائلز صاف ہو جاتی ہیں مگر ایک ہفتے بعد پھر سے یہ ٹائلز گندی ہو جاتی ہیں اور اگر کوئی بچہ باہر سے گندے پاؤں لے آئے تو مٹی گھر تباہ ہو جاتا ہے۔ مٹی ٹائلوں کے جوڑوں کے درمیان گھس جاتی ہے۔ اس کو صاف کرنے کے لئے آج بتانے جا رہے ہیں آپ کو کچھ ایسے طریقے جو واقعی کارآمد ہیں۔

٭ ایک پیالی میں نمک، لیکوئیڈ ڈش واش، برتن دھونے والا صابن اور نمک ڈال کر مکس کریں اور ٹائلوں کی صفائی کریں۔ ٹوتھ برش کی مدد سے رگڑ رگڑ کر ٹائلیں صاف کریں۔ اس سے گندگی باہر نکل جائے گی۔

٭ بازار میں 100 روپے کا سستا بلیچ آپ کو باسانی مل جائے گا اس سے ٹائلیں صاف کی جاسکتی ہیں۔ اس کا نقصان نہیں ہوتا کیونکہ یہ سستا ہے اور اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے فرش پر نشانات بھی نہیں پڑتے ہیں۔

٭ تیسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک کپ مٹی تیل لیجیے اس میں 4 چمچ وارنش شامل کرلیں جو فرنیچر کی صفائی میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کو مکس کرکے ٹائلوں اور فرش پر لگائیں اور رگڑ رگڑ کر صاف کرلیں۔ اس سے چمکدار ٹائل بھی ہو جائیں گی اور گندگی بھی نہیں رہے گی۔

٭ بازار میں آپ کو ایسڈ تھکنر مل جائے گا جس کی قیمت 450 روپے تک ہوتی ہے۔ اس میں ایک جگ کے برابر پانی مکس کرکے قالین صاف کرنے والے موٹے برش سے ٹائلوں پر رگڑیں۔ یوں آپ کا فرش بھی چمکے گا اور ٹائلوں پر لگے ہوئے نشانات بھی صاف ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Clean And Polish Marble Tiles At Home

Clean And Polish Marble Tiles At Home - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Clean And Polish Marble Tiles At Home. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.