داغ لگے سستے انگور سے مہنگی چیزیں بنائیں، سستے انگور خرید کر اس خاص طریقے سے مزیدار چیزیں گھر بیٹھے بنائیں

image

آج کل بازار میں کھٹے اور میٹھے انگوروں کی بھرمار ہے، ہر طرف انگور ہی انگور نظر آرہے ہیں۔ کچھ جگہ انگور سستے تو کچھ جگہ یہ مہنگے بھی مل رہے ہیں۔ اکثر رات کے وقت بازاروں میں آپ کو پھل کے ٹھیلوں پر تھوڑے سے نشان زدہ انگور بھی نظر آتے ہوں گے جنہیں وہ لوگ سستے داموں میں فروخت کرتے ہیں۔ اب ان انگوروں کو ہر کوئی نہیں خریدتا کیونکہ سب کو یہ بیکار اور گلے سڑے معلوم ہوتے ہیں۔ لیکن ان داغی انگوروں کو کھانے کے بھی کئی فائدے ہیں اور استعمالات کے ایسے طریقے ہیں جو آپ کو بھی پسند آئیں گے۔

داغی انگوروں کو استعمال کرنے کا طریقے:

1: آدھا کلو انگوروں کو اچھی طرح دھو کر ان کو تھوڑی دیر رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلی میں 2 کپ پانی ڈالیں اور اس میں ایک کپ دودھ، ایک چمچ زردے کا رنگ، ایک چمچ الائچی کے دانوں کا پاؤڈر، ایک چمچ ونیلا ایسنس، 2 چمچ چینی پسی ہوئی اور ایک چمچ گُڑ پسا ہوا ڈال دیں اور اس کو اس وقت تک پکائیں جب یہ ایک گاڑھا سا محلول تیار نہ ہو جائے۔ جب آپ دیکھیں کہ یہ میٹھا شیرہ گاڑھا ہونا شروع ہوگیا ہے اس میں انگوروں کو ڈال کر 5 سے 10 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پھر چمچ کی مدد سے انگوروں کو الٹ پلٹ کیجیے اور 3 منٹ مزید پکائیں۔ لیجیے مزیدار انگور کا میٹھا بن کر تیار ہے اب اس کو چاہیں تو بادام یا پستے ڈال کر سروو کردیں۔

2: ان داغی انگوروں سے آپ جوس بنا کر بھی پی سکتے ہیں یا پھر ان کا جام بھی بن سکتا ہے۔

3: بچوں کا ٹافیاں اور کینڈی بہت پسند آتی ہیں۔ آپ ان انگوروں کو دھو کر خُشک کرلیں اور پھر ان سے مزیدار ٹافیاں بنائیں وہ بھی بناء کسی پریشانی کے۔

انگور جسم میں خون بنانے، معدے کے مسائل، دل کے امراض اور حمل کی پیچیدگیوں میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Daagh Lage Angoor Ko Istemal Karne Ka Tarika

Daagh Lage Angoor Ko Istemal Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Daagh Lage Angoor Ko Istemal Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.