عید کا موقع ہے عید پر خواتین اپنے سجنے اور سنورنے کی خصوصی تیاری کرتی ہیں، اس کے لئے عید آنے سے پہلے فیشیل، بلیچ، ویکسنگ، تھریڈنگ وغیرہ کروائی جارہی ہوتی ہے۔ لیکن جسم کے بہت اہم حصوں کو ہم نظر انداز کر جاتے ہیں اور اپنی تیاری میں ہم ان حصوں کی صفائی ، حفاظت اور خوبصورتی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اس سے ہماری تیاری پھیکی پر جاتی ہے۔ ہم اپنے چہرے کو تو خوب سجاتے ہیں بناتے ہیں لیکن اپنے ہاتھ پیروں کو قابلِ توجہ نہیں سمجھتے ۔ جی ہاں یہاں ہم بات کر رہے ہیں ہاتھوں اور پیروں کے سیاہ رنگ کی ان کی صفائی اور ان کی خوبصورتی کی۔اسی لئے اج ہم آپ کی ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے لائے ہیں کچھ آسان سی ٹپ جس کو آزما کر آپ کے ہاتھ پیر بھی خوبصورت دکھائی دیں گے۔ اس کو ہفتے میں دو دفعہ کر لیں اس سے آپ کے ہاتھ پیر نرم ملائم اور حسین بن جائیں گے۔
1 اسٹیپ:

لیموں 2 عدد
چینی(ہلکا سا کوٹ لیں) 2 کھانے کے چمچ
ایک لیمون کے دو ٹکڑے کر لیں اس میں چینی لگائیں اور اب اس لیموں کو پورے پریشر سے اپنے ہاتھوں اور پیروں پر رگڑیں، ہر ٹکڑے کو الگ الگ حصے پر رگڑیں۔ اس سے اچھی طرح ہاتھوں اور پیروں کی رگڑائی کرنے کے بعد اب دوسرا اسٹیپ فالو کریں۔
2 اسٹیپ:
نیم گرم پانی آدھا ٹب
سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچ
اس نیم گرم پانی میں تھوڑی دیر کے لئے اپنے ہاتھ اور پیر ڈبو لیں جب تک وہ پانی نارمل نہ ہوجائے۔
3 اسٹیپ:
پٹرولیم جیلی ایک چھوٹی شیشی
ڈسپرین 2 گولیا ں(پیس لیں)
وٹامن ای کیپسول 10 عدد

ان تینوں چیزوں کو مکس کر لیں اور پھر اس کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں اور کمال دیکھیں۔ آپ کے ہاتھ پیر اتنے نرم ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے کہ جو دیکھے گا دیکھتا رہ جائے گا۔
۔