گھر کو صاف ستھرا رکھنا سب ہی چاہتے ہیں کیونکہ صفائی نصف ایمان بھی ہے اور صحت کی ضامن بھی ہے۔ ہم روزانہ اپنے گھروں کی صاف صفائی کرکے اسے ہر طرح سے صاف کرلیتے ہیں لیکن پھر بھی گھر میں کئی قسم کی گندگیاں اور جراثیم پیچھا نہیں چھوڑتے ہیں۔ پھر جس گھر میں بچے موجود ہوں وہاں جراثیم نہ آئیں یہ تو ممکن ہی نہیں ہے اور یہی جراثیم پھر بچوں کی طبیعت خراب کرنے کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں گھر کو حشرات سے صاف رکھنے کا بہترین طریقہ جو آپ کے لیے بھی کارآمد رہے گا۔
لیموں اور لونگ کو پکا کر رکھیں؟
٭ دو جگ پانی کو اچھی طرح ابال لیں اب اس ابلتے ہوئے پانی میں 4 سے 5 لیموؤں کو کاٹ کر ڈالیں اور ایک مرتبہ چمچ کی مدد سے چلائیں۔ 3 سے 5 منٹ پکانے کے بعد اس میں 1 سے 2 چائے کے چمچ ثابت لونگ ڈال کر 10 منٹ پکائیں جب جوش آ جائے تو چولہا بند کرکے 3 سے 4 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب ایک پیالے میں ڈالیں اور اس کو گھر کے اس حصے میں رکھ دیں جو کھلا حصہ ہو، جہاں بچے زیادہ کھیلتے ہوں یا کچن میں جہاں مکھیاں بہت آتی ہوں یا پھر اس جگہ جہاں تمام گھر والے چپلیں رکھتے ہیں۔
فائدے:
٭ اس پانی کو گھر میں رکھنے سے گرمی کے موسم میں درجہ حرارت میں نمی بھی رہے گی اور مکھیوں سے جان بھی چھٹ جائے گی۔ لیکن اگر اسی پانی کو آپ پی لیں وہ بھی دن میں نہارمنہ تو یہ آپ کے وزن اور کولیسٹرول کر کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ موزوں ڈرنک سمجھا جاتا ہے۔