سحری میں دم والا قیمہ بنا رہی ہیں، گوشت سے بو آتی ہے تو جانیے اسکو دھوتے ہوئے کس چیز کااستعمال کریں کہ بو بھی ختم ہوجائے اور قیمہ بنے مزیدار

image
کھانا تو جو بھی محنت سے بنایا جائے وہ مزیدار ہی ہوتا ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن یہ مزیدار چیزیں بنانا ہر ایک کے لئے آسان نہیں ہوتا ۔ دم کا قیمہ بھی ایسی ہی ایک ڈش ہے جو کھانے میں بہت مزیدار ہے لیکن ہر ایک اس کو اچھا پکا نہیں سکتا۔ یہاں ہم دم کے قیمے کی ایسی ترکیب لے کر آئے ہیں جو پکانے میں بھی آسان اور کھانے میں بہت مزیدار ہے۔

اجزاء:

قیمہ(بیف یا مٹن) آدھا کلو

پیاز(کٹی ہوئی) 2 عدد

ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

لال مرچ پاﺅڈر ایک سے دو چائے کے چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

دہی 3 کھانے کے چمچ

کچا پپیتا یا کچری پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

ہری مرچیں 2عدد

لیموں کا رس 2چائے کے چمچ

تیل ایک چوتھائی کپ

کوئلے کا ایک چھوٹا ٹکڑا

پیاز، سبز مرچ اور تیل کے علاوہ قیمے میں تمام مصالحے لگا کر ڈھانپ کر آدھے گھنٹے میرینیڈ ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ پھر ایک الگ برتن میں تیل کو گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہری رنگ آنے تک پکائیں اس کے بعد چورا کر کے قیمہ میں شامل کرکے کچھ منٹ تک تیز آنچ پر پکنے دیں۔ جب قیمہ اچھی طرح بھن جائے تو کچھ دیر دھیمی آنچ پر پکنے دیں کہ دہی کا پانی خشک ہوجائے ۔ علیحدہ سے پانی شامل نہ کریں ۔ قیمہ دہی کے پانی میں ہی گل جائے گا ۔ جب پانی خشک ہو کرقیمہ بھننے لگے تو ایک چولہے پر کوئلہ گرم ہونے کے لئے رکھ دیں۔ قیمے کا چولہا بند کر دیں۔ اب اس میں المونیم فوائل یا کوئی اسٹیل یا سلور کی چھوٹی کٹوری رکھ کر کوئلہ اس پر رکھ دیں اوپر سے چند قطرے تیل ٹپکائیں، کوئلے سے ایک دم دھواں نکلے گا ، جلدی سے ڈھکن سے کور کر دیں۔ کچھ دیر بعد ڈھکن ہٹا کر کوئلہ نکال دیں۔ مزیدار دم کا قیمہ تیار ہے۔

پودینہ، لیموں اور کٹی ہوئی پیاز سے اس کو سجائیں اور نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔

ٹپ۔۔ قیمہ کو پکانے سے پہلے اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں کہ اس سے خون آلود پانی نکل جائے،دہی اور لہسن ادرک لگا کر رکھنے سے اس کی بساند نکل جائے گی۔
You May Also Like :
مزید

Dum Ka Qeema

Dum Ka Qeema - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dum Ka Qeema. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.