ملائی رول بنانے کا طریقہ جو کھائے وہ بار بار فرمائش کرے، یہ بنیں اتنے لاجواب کہ دل ہی نہ چاہے کچھ اور کھائیں

image
رمضان میں قیمے کے، مرغی کے اور آلو کے رول کھا کھا کر رکھ گئے ہوں گے۔ لیکن عید پر یہ زبردست سے ملائی رول کھا کر آپ بلکل نہیں تکھیں گی کیونکہ یہ بنے ہی اتنے لاجواب کہ کھا کر دل خوش ہوجائے۔

ترکیب:

٭ پتیلی میں ایک کلو دودھ ڈالیں اور اسے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک چمچ چلا کر خوب پکائیں۔ پھر اس میں بازاری کریم والا دودھ، الائچی پاؤڈر اور پسے ہوئے پستے، بادام ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ ربڑی کی طرح دودھ بن جائے۔

٭ دوسری پتیلی میں ڈیڑھ کلو دودھ ڈالیں اور اس کو بھی اسی طرح آدھے گھنٹے تک تیز آگ پر پکائیں۔ ابال آنے پر چمچ چلائیں ۔اس میں پاؤڈر والا دودھ اور لیموں کا رس ایک ایک چمچ کر کے ڈالتی جائیں اور چمچ مستقل چلاتی جائیں۔ لیموں کا رس اس وقت تک ڈالیں جب تک کہ دودھ اچھی طرح پھٹ جائے اور کھوئے کے ٹکڑے ہوجائیں۔

٭ اب کھوئے کو ایک پلیٹ پر نکالیں اور اس کو آٹے کی طرح گوندھ لیں۔

٭ اس کے بعد کھوئے کے لمبی ٹکیاں بنالیں۔

٭ ڈبل روٹٰی کے کنارے کاٹ کر الگ کردیں اور اس کو بیلن کی مدد دے بیلیں تاکہ یہ چپٹی ہوجائیں۔

٭ اب کھوئے کی ایک ٹکی ڈبل روٹی پر رکھ کر اس کو رول کی طرح موڑیں اور پانی کی مدد سے کناروں کو چپکالیں۔

٭ اب ان رولز کو گاڑھے ربڑی والے دودھ میں ڈال دیں اور کچھ دیر ٹھنڈا کرنے کے بعد سروو کیجیے۔

٭ لیجئیے ہوگئے تیار آپ کے ملائی والے شاندار رول بس ڈرائی فروٹس ڈال کر سروو کردیجئیے۔

You May Also Like :
مزید

Malai Roll Banane Ka Tarika

Malai Roll Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Malai Roll Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.