کچن میں موجود ہر ایک چیز کا صاف ستھرا اور چمکدار نظر آنا ایک سلیقہ مند خاتون کی نشاندہی ہے کیونکہ خواتین اگر کچن اور گھر کو صاف ستھرا نہیں رکھیں گی تو ان کا گھرانہ بھی صحت مند نہیں ہوگا۔ وومن کارنر سے آج جانیئے چکلا بیلن کو صاف کرنے کا آسان طریقہ جس سے یہ صاف بھی رہے گا اور روٹی بھی نرم و ملائم بنے گی۔
ٹپ:
٭ چکلے اور بیلن کو کچھ دیر کے لئے پانی میں بھگو دیں۔
٭ پھر ایک کپڑے میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور ایک چمچ کالا تیل ڈالیئے۔
٭ پھر اس سے چکلے اور بیلن دونوں کو صاف کریں۔
٭ لیجیئے ہوگیا آپ کا بیلن بھی صاف اور چکلا بھی چمکدار۔
٭ ہفتے میں دومرتبہ اس ٹپ کو استعمال کریں، روٹی بناتے وقت آٹا بھی نہیں چپکے گا اور نہ ہی یہ خراب ہوگا۔