سحری کے لئے لچھے دار پراٹھے اب منٹوں میں تیار۔۔ جانیں رمضان بھر کے لئے لذیذ پراٹھے بنا کر کیسے محفوظ کریں؟

image

رمضان اب بس چند ہی دنوں میں مہمان بننے والے ہیں۔ اس مبارک ماہ میں خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ گھر والوں کی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت کے لئے وقت نکالا جائے۔ اسی وجہ سے وہ بہت سے کام پہلے ہی کر لیتی ہیں۔ اسی لئے آج ہم فروزن لچھے دار پراٹھے بنانے کی ترکیب لئے حاضر ہوئے ہیں جو بنانے میں بے حد آسان اور کھانے میں لذیذ اور غذائیت سے بھرپور ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

اس کے لئے چاہیے 2 سے ڈھائی کپ آٹا، ایک سے ڈیڑھ چمچ گلوکوز، آدھا چمچ نمک، 3 سے 4 ٹیبل اسپون گھی، پانی۔ ان تمام اجزاء کو ملا کر آٹا گوندھ لیں اور بڑے بڑے پیڑے بنا لیں۔ اب ان پیڑوں کو باریک بیل کر اس پر ہلکا گھی اور خشک آٹا لگا کر پٹیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ ایک ایک پٹی کو گول گھما کر لپیٹ لیں۔ زیادہ آسانی سے سمجھنے کے لئے معروف شیف اعجاز انصاری کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

اب گول پیڑوں کو عام پراٹھوں کی طرح بیل لیں اور بٹر پیپر پر ہلکا سا گھی یا تیل لگا کر پراٹھا رکھیں اور اس پر بھی تیل کی پتلی سی تہہ لگائیں اور اوپر ایک اور بٹڑ پیپر رکھ دیں۔ بٹر پیپر کی جگہ عام پلاسٹک کی تھیلیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ اسی طرح مہینے بھر کے لئے پراٹھے بنا کر فریز کیے جاسکتے ہیں۔ جب پکانا ہو انھیں فریزر سے نکال کر اسی وقت تلیں اور گرما گرم لچھے دار پراٹھے کھلا کر گھر والوں کے دل جیت لیں۔

You May Also Like :
مزید

Lachay Dar Paratha Recipe

Lachay Dar Paratha Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Lachay Dar Paratha Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.