بار بار دھول مٹی صاف کرکے تھک جاتی ہوں۔۔۔ 5 طریقے جس سے ہو ڈسٹنگ آسان اور زیادہ بہتر اورگھر لگے ہمیشہ بالکل صاف

image

چاہے جتنی بار بھی گھر کی صفائی کرلو ہوا سے آنے والی دھول مٹی فرنیچر پر جم کر منٹوں میں سارا گھر پھر سے گندا کردیتی ہے اور پھر اسے عام طریقے سے صاف کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے پڑھنے والوں کو ڈسٹنگ کو بہتر اور موثر بنانے کی آسان ٹپس دی جارہی ہیں۔

بچوں کی وائپس :

جمی ہوئی گندگی جیسے فریج اور دروازوں کے ہینڈل پر جمے داغ، چابیوں کا میل اور لیپ ٹاپ کے کی بورڈ پر جمی گندگی کو صاف کرنے کے لئے بے بی وائپس کا استعمال کریں۔ ان وائپس پر جراثیم کش مائع اور گندگی صاف کرنے کا محلول پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیکن لیپ ٹاپ کو صاف کرنے سے پہلے بند کرلیں اور اسکرین پر استعمال نہ کریں۔

پالش والی میز کرسیاں صاف کرنے کے لئے :

فیبرک سافٹنر عام طور پر سردیوں میں سوئیٹر وغیرہ دھونے میں استعمال کیا جاتا ہے اور پھر رکھا رہ جاتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں لکڑی کا پالش والا فرنیچر ہے تو ایک بوتل میں ایک حصہ فیبرک سافٹنر ڈالیں اور پھر باقی چار حصہ پانی بھر دیں اور اس لیکوئیڈ کو کپڑے پر لگا کر پالش والے اور سخت فرنیچر کو صاف کریں۔ اور کسی خچک کپڑے سے پونچھ لیں۔

پرانے موزے سے بلائینڈ صاف کریں :

بلائینڈز صاف کرنا کافی مشکل کام ہے لیکن اسے آسان اس طرح بناسکتے ہیں کہ ایک پرانا لیکن صاف موزہ ہاتھ میں پہن لیں اور ہاتھ سے بلائینڈ کو ایک ایک کرکے صاف کریں۔ ہاتھ کی گرفت سے دھول اچھی طرح نکل جائے گی اور موزے کی وجہ سے ہاتھ گندا بھی نہیں ہوگا۔

تکیہ غلاف :

موزے کی طرح ہی پرانے تکیہ غلاف کو پنکھا صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک تکیہ غلاف کو پنکھے کے پر پ چڑھا دیں اور اچھی طرح پنکھ کو پونچھتے ہوئے غلاف اتار دیں۔

پینٹ برشز:

پرانے پینٹ برشز یا پھر ٹوتھ برشز کو دیواروں۔ جالیوں اور کھڑکیوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان سب کو اکھٹا کرکے کسی ایک جگہ رکھ دیں اور ضرورت کے وقت استعمال کریں۔

You May Also Like :
مزید

5 Best Dusting Tips

5 Best Dusting Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on 5 Best Dusting Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.