یہ 5 ٹپس آزمائیں اور باورچی خانے میں اپنے کام کو آسان بنائیں

image

کچن میں کام کے دوران ہمیں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں اگر ہم ان کا حل ڈھونڈ لیں تو ہمارا کام آسان ہو جائے، جیسے گندی پتیلی کو صاف کرنے کی ٹپ یا پھر دودھ اُبلنے سے بچانے کی ٹپ وغیرہ۔

اپ کی اس طرح کی مشکلات کا حل آج ہماری ویب وومن کارنر آپ کو بتائے گا تاکہ آپ کر سکیں کچن میں با آسانی کام وہ بھی بنا کسی رکاوٹ کے تو چلیں پھر ٹپس جان لیتے ہیں۔

• اگر آپ نے دودھ یا کوئی اور چیز اُبالنے رکھی ہے جس کے گِرنے کا ڈر ہے تو اس پتیلی کے اوپر ایک لکڑی کا چمچ رکھ دیں ایسا کرنے سے اُبال پتیلی سے باہر نہیں آئے گا اور دودھ گرنے سے بچ جائے گا۔

• اوون میں مچھلی کی بدبو آ رہی ہے تو پریشان نہ ہوں ایک صاف تولیہ کو گیلا کر کے اس پر ڈش واش لگائیں اور اس تولیہ کو اوون میں رکھ کر چند منٹ گرم کر لیں پھر اس ہی تولیہ سے پورا اوون اچھی طرح صاف کر لیں، مچھلی کی بدبو ختم ہو جائے گی۔

• آپ کے برتن دھونیں والا اسفنج بہت چکنا ہو گیا ہے تو اسے ڈش واش لگا کر اوون میں چند منٹ گرم کریں اور پھر دھو لیں نئے جیسا ہو جائے گا۔

• اگر آپ کے تانبے اور اسٹیل کے برتن پرانے اور بے رونق ہو گئے ہیں تو ان پر کیچپ لگا کر چھوڑ دیں پھر پھر انہیں کسی کپڑے سے صاف کر کے گرم پانی سے دھو لیں ایک دم نئے جیسے چمکدار ہو جائیں گے۔

اگر چھری کی دھار کم ہو گئی ہے تو مٹی کے برتنوں والی پرچ کو الٹا کریں اور اس پر چھری کو رگڑ کر تیز کریں پھر کاٹیں آسانی سے ہر چیز۔

You May Also Like :
مزید

5 Best Kitchen Tips

5 Best Kitchen Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on 5 Best Kitchen Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.