5 ایسے گھریلو ٹوٹکے جس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔۔ تو آج ہی جانیں تاکہ آپ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔۔۔۔۔۔۔

image

عام زندگی میں روزمرہ ہم بہت سے انسخے اور ٹوٹکے اپناتے رہتے ہیں۔ کئی ایک ہمیں وہ روایتی ٹوٹکے بھی کارآمد لگتے ہیں جو ہمیں ایک مرتبہ فائدہ پہنچا دیتے ہیں ہم سوچتے ہیں کہ ان کو دوبارہ بھی استعمال کرلیں مگر دوبارہ وہ ٹوٹکے ہمیں فائدے نہیں دے پاتے ہیں۔ ایسی کیا خاص وجہ ہے؟ بعض اوقات جسمانی کثافت یا بدلاؤ وقتی طور پر تو اس اجزاء سے خود میں تبدیلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر ہر وقت ایسا نہیں ہو پاتا یہی وجہ ہے کہ اگر کسی کو بالوں میں ایلویرا فائدہ دے جائے تو آپ کو اس سے ویسا فائدہ نہیں ہو پاتا ۔

لیکن آج ہم آپ کو گھروں میں استعمال ہونے والے وہ عام ٹوٹکے بتانے جارہے ہیں جو ہر کسی کو ہر وقت فائدہ ضرور دیتے ہیں ان سے جسم میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

ٹوٹکے: :

دانت کا درد: :

دانت کے درد میں صدیوں سے چلتا آیا یہ ٹوٹکہ ہمیشہ سے ہی مفید رہا ہے۔ بس جب بھی دانت میں درد ہو یا داڑ میں آُٓپ لونگ کا تیل لگائیں اور فائدہ پائیں۔

آئلی جلد: :

آئلی جلد کے لئے مہنگے سکرب بھی کارآمد نہیں تو روایتی طریقہ اپنائیں دن رات بیسن کو چہرے پر لگائیں اور اسی سے منہ دھوئیں اور پھر کمال دیکھیں۔

تیزابیت: :

معدے میں تیزابیت کی وجہ سے آپ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ جسم کے تمما افعال اس سے خود بخود متاثر ہونے لگتے ہیں۔ لہٰذا آپ اس میں لیموں کا رس جتنا ہوسکے استعمال کریں اس سے آپ کی تیزابیت بھی دور جائے گی اور تمام فاضل مادوں کے اخراج میں بھی مدد ملے گی۔

چوٹ: :

معمولی حادثہ ہو یا کوئی بڑی چوٹ اس میں دواؤں کے ساتھ ہلدی والا دودھ پینا آپ کے زخموں کو جلد بھرنے میں کارآمد ہے اور یہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے ان پر فنگس لگنے بھی نہیں دیتا ہے۔

بال: :

بالوں کی چمک، بہتر نشوونما، بال گرنے سے بچانے میں مفید نسخہ انڈے کا استعمال ہے اس لئے بہتر ہے کہ آُپ بالوں میں انڈے کے ساتھ صرف دہی کا استعمال کریں اور ہر ہفتے بالوں میں لگائیں اس سے آپ کے بالوں کے ہر طرح کے مسائل کنٹرول میں آجاتے ہیں اور کسی بھی قسم کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔

You May Also Like :
مزید

5 Gharelu Totke

5 Gharelu Totke - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on 5 Gharelu Totke. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.