بغیر آٹا گوندھے پراٹھا بنانے کا آسان طریقہ۔۔ جس نے کردی خواتین کی بڑی مشکل آسان

image

پراٹھا سب کو ہی پسند ہوتا ہے لیکن اسے کھانے کیلیئے پہلے محنت بھی کرنی پڑتی ہے، پر اب آپ کی یہ مشکل ہوجائے گی آسان کیونکہ آج ہم آپ کو بتا رہے ایک ایسی ترکیب جس سے آپ کو نہ تو آٹا گوندھنے کی ضرورت ہے نہ ہی اسے بیلنے کی۔ با آسانی بنائیں اور اپنے گھر والوں کو کھلائیں۔ پراٹھا بنانے کے لیئے آپ کو چاہیئے؛ انڈے دو عدد نمک ایک چھوٹا چمچ کالی مرچ ایک چھوٹا چمچ چینی ایک چھوٹا چمچ ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا نیم گرم دودھ دیڑھ کپ گندم کا آٹا یا میدہ ایک کپ بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک پیالے میں ان تمام اجزاء کو ڈال کر اچھی طرح ملالیں، اسکے بعد فرائی پین کو چولہے پر رکھ دیں جب وہ گرم ہوجائے تو اس میں بڑے چمچے یا کپ کی مدد سے مکسچر ڈال کر پھیلا دیں۔ جب ایک طرف سے پراٹھا تھوڑا پک جائے تو اسے دھیان سے پلٹ دیں اور اپنے حساب سے اس میں تیل یا گھی لگائیں جتنا آپ کو پسند ہو، دونوں طرف سے اچھا گولڈن براؤن کرنے کے بعد چولہے سے اتار دیں۔ اور گرما گرم مزیدار پراٹھا تناول فرمائیں وہ بھی بنا گوندھے بنا بیلے۔

You May Also Like :
مزید

Aata Gundne Bina Paratha Banaen

Aata Gundne Bina Paratha Banaen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aata Gundne Bina Paratha Banaen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.