گرمیاں آتے ہی گھروں میں اے سی چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی اس سے جڑے مسائل بھی۔ کسی کا اے سی کولنگ صحیح نہیں کر رہا تو کسی کا بجلی زیادہ کھینچ رہا ہے، کبھی اے سی کی گیس نکل جاتی ہے تو کبھی اس میں سے پانی کا بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ مطلب کچھ نہ کچھ خرچہ لگا ہی رہتا ہے اور اگر کاریگر کو گھر بلا کے کام کرواو تو اسکے اور زیادہ پیسے لگ جاتے ہیں۔
اس لیئے آج ہم آپ کو اے سی سے متعلق کچھ ضروری ٹپس سے آگاہ کریں گے، جن پر عمل کرنے سے آپ کا اے سی لمبے عرصے تک چلے گا اور کولنگ بھی اچھی دے گا۔
ٹپ نمبر 1:
اے سی کی کولنگ کا ڈائرکٹ تعلق اس کے آؤٹر کی سیٹنگ سے ہوتا ہے، اسلیئے اس بات کا دھیان رکھیں کہ آؤٹر بڑی، ہوا دار اور کھلی جگہ پر لگا ہو کیونکہ اسکی گرم ہوا جب تک صحیح سے نکلے گی نہیں تب تک اے سی کولنگ ٹھیک سے نہیں کرئے گا
ٹپ نمبر 2:
اگر آپ کے گھر کے باہر یا چھت پر 2 سے 3 اے سی کے آؤٹر ایک ساتھ قریب قریب لگے ہوئے ہیں تو اس سے بھی کولنگ متاثر ہوتی ہے۔ اسلیئے ہر ایک آؤٹر کے درمیان کم سے کم 10 فٹ کا فاصلہ لازمی رکھیں، تا کہ اسکی گرم ہوا دوسرے پر نہ پڑے
ٹپ نمبر 3:
اے سی کی اچھی کولنگ کیلیئے ضروری ہے کہ آؤٹر کو سورج کے بلکل نیچے یا جہاں ڈائرکٹ دھوپ آتی ہو، وہاں نہ لگوائیں۔ اور اگر مجبوراً کوئی دوسری جگہ نہ ہو تو اس کے اوپر اے سی کی شیٹ جو بازار میں مل جاتی ہے لازماً لگائیں اور اگر وہ بھی نہ ہو تو بڑے ڈبے کو کاٹ کر اسکا گتّہ اوپر لگا دیں
ٹپ نمبر 4:
اے سی کی اندرونی اور بیرونی صفائی کا خاص خیال رکھیں، ہر مہینے اسکی صفائی کروائیں کیونکہ اس کے اندر جانے والی دھول مٹی کولنگ کے عمل کو متاثر کرتی ہے اور اسے جلد خراب کرنے سبب سنتی ہے۔ اسکے علاوہ کھلی جگہوں پر آنے والے ٹڈوں اور بڑے کیڑوں کو بھی اے کے آؤٹر میں گھسنے سے بچائیں نہیں تو یہ اندر جا کے مشین خراب کر دیتے ہیں۔