اے سی کے بغیر صرف 40 روپے میں گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا طریقہ، جس سے بجلی کا بل بھی نہ آئے اور ہو آپ کی بڑی مشکل آسان

image

اس وقت پورے پاکستان میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، خاص کر کراچی لاہور ملتان وغیرہ میں تو گرمی اپنے عروج پر ہے ایسے میں لوگوں کا اپنے گھروں میں وقت گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہر شخص کی یہ حیثیت نہیں کہ اپنے گھر میں اے سی (ائیر کنڈیشنر) نہیں لگوا سکتے ان کا بجٹ ان کو اجازت نہیں دیتا یا اگر ائیر کنڈیشنر لگوا بھی لیں تو اس کا بل دینا ان کے بس میں نہیں ہو تا۔ ایسے میں متوسط طبقے یا غریب طبقہ کے لوگ کیا کریں کہ ان کا گھر گرمیوں میں بھی ٹھندا رہے۔ اور لائٹ ہو یا نہ ہو گرمی کی شدت کم ہو جائے۔

ٹپس:

1۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ 40، 50 روپے کا چونا خریدیں اس کا پانی کے ساتھ گاڑھا سا محلول بنائیں اور اس کی کوٹنگ چھت پر کردیں، اس کے بعد جب وہ سوکھ جائے تو ایک کوٹ اور کردیں۔ یعنی اس چونے کو پوری چھت پر پھیلادیں۔ اس سے آپ کی چھت پر سورج کی جو شعاعیں پڑیں گی وہ چھت سے منعکس ہو جائیں گی اور اس پر نہیں ٹہریں گی جس سے چھت پر گرمی کم ہو جائے گی۔ یہ ایک سستا طریقہ ہے۔

2۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک کیمیکل ملتا ہے تو آپ اپنے بجٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے وہ کیمیکل خریدیں اور اسے اپنی چھت پر لگا لیں، آپ اپنی گنجائش دیکھ لیں کہ کون سی کمپنی کا یا کتنے پیسوں کا کیمیکل آپ کو استعمال کرنا ہے۔ اس کی کوٹنگ اپنی چھت پر کردیں۔

3۔ پہلے زمانے میں لوگ گرمی میں بوریاں یا پرانے کپڑے چھت پر پھیلادیتے تھے۔ اور اس پر پانی ڈال دیتے تھے ، جس سے چھت پر دیر تک نمی رہتی تھی۔اورگھرمیں ٹھنڈک رہتی تھی۔ تو یہ طریقہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Ac K Baghair Ghr Thanda Rakhne Ka Tarika

Ac K Baghair Ghr Thanda Rakhne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ac K Baghair Ghr Thanda Rakhne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.