اے سی صحیح کام نہیں کر رہا تو اس کی سروس سستے میں اب گھر میں ہی کریں اور ہزاروں روپے بچائیں

image

گرمی کا موسم آتے ہی گھروں میں اے سی کا استعمال شروع ہو جاتا ہے، لیکن ہو تا یہ ہے کہ شدید گرمی میں جب آپ ائیرکنڈیشنرکھولتے ہیں تو اس میں کولنگ ہی نہیں ہوتی اور پتہ یہ چلتا ہے کہ اے سی (ائیر کنڈیشنر) کو سروس کی ضرورت ہے۔ ایسے میں اس شدید گرمی میں سروس کے لئے بندہ ڈھونڈنا بھی ایک جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اے سی کی سروس کروانے کے لئے آپ کو انتظار کی زحمت بھی اٹھانی پڑتی ہے۔ تو ایسے میں کیا کیا جائے کہ بغیر انتظار کے گھر بیٹھے ہمارا کام ہو جائے۔ تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ اے سی کی سروس اب گھر پر ہی کیسے کی جائے۔

٭سب سے پہلے ائیر کنڈیشنربند کر کے اس کا پلگ نکال دیں۔

٭اب اس کا اوپر کا کور کھولیں، سائڈز سے لاک ہوتا ہے، آرام سے اس کا کور اوپر اٹھائیں۔

٭ سامنے ہی ائیر فلٹر(جالیاں) نظر آئیں گی، ان کو آرام سے ایک ایک کر کے نکال لیں۔(دو جالیاں ہوں گی)

٭اب ان جالیوں کو سادے پانی سے یا اگر زیادہ گردو غبار ہے تو کسی نرم برش سے جھاڑ لیں اور پھر دھو لیں۔

٭اب ان جالیوں کو کسی سوکھے کپڑے سے خشک کر لیں۔

٭اب اے سی میں سے جہاں سے جالیاں نکالی ہیں وہاں اگر گھر میں بلوئرہے تو اس کی ہوا اس حصے میں ڈالیں، پریشر سے آنے والی ہوا اندر کے گرد و غبار کو ہٹا دے گی۔

٭اگر بلوور نہیں ہے تو کسی نرم ٹوتھ برش سے ان اندر کی جالیوں (فلٹر) کو صاف کر لیں۔ پھر گیلے کپڑے سے پونچھ لیں۔

٭اب دھوئی ہوئی جالیاں واپس فکس کر دیں، ائیرکنڈیشنرکا کوربند کر دیں۔ اوپر سے بھی گیلے کپڑے سے صاف کردیں۔

٭آؤٹر کو بھی بلوئر سے صاف کرلیں ، پریشر سے ہوا جائے گی تو ساری گردو غبار صاف ہو جائے گی۔

لیجئے آپ کے اے سی کی زبردست سروس گھر میں ہی ہو گئی۔

You May Also Like :
مزید

Ac Ki Service Karne Ka Tarika

Ac Ki Service Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ac Ki Service Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.