اے سی کی صفائی گھر میں کیسے کی جائے؟ جانیئے اس کی صفائی کا آسان طریقہ جو آپ کی بھی بڑی بچت کرے

image

گرمی آگئی ہے، سب سب ہی اے سی کو چلاتے ہوں گے اور کچھ لوگ ابھی سوچ رہے ہوں گے کہ مزید کچھ دن نکل جائیں تو اے سی چلائیں گے تاکہ بل بھی کم آئے اور ٹھنڈی ہوا کے مزے بھی لے لیں۔ لیکن چونکہ سردیوں میں اے سی بند رہا ہے تو اس کو صاف صفائی کی ضرورت بھی لازمی پڑے گی۔ گھروں میں موجود اے سی کی صفائی کرنے کا طریقہ آپ بھی جانیئے تاکہ زیادہ عرصے تک آپ بھی اپنے اے سی کو چلاسکیں۔

ٹپ:

٭ سب سے پہلے اے سی کا بٹن بند کردیں تاکہ آپ کو صفائی کے دوران کسی قسم کا کوئی الیکٹرک کرنٹ نہ لگے۔

٭ اب ایک پُرانے ٹوتھ برش کو اے سی پر پھیریں کہ ساری مٹی اور دھول برش سے ہی ہٹ جائے، اس کام میں تقریباً آپ کا آدھا گھنٹہ لگے گا لیکن بہت احتیاط کے ساتھ اے سی کی صفائی ہو جائے گی۔

٭ پھر اس کے ڈرائیٖڈ فلٹر کو آرام سے نکالیئے اور پہلے سادے کپڑے سے ان کو صاف کریں اور پھر گیلے کپڑے میں تھوڑا سا سرف ڈال کر اچھی طرح اس پر لگائیں اور پانی سے دھو لیں، یہ کام بہت اطمیان سے کریں، کہیں آپ کا یہ فلٹر خراب نہ ہو جائے۔

٭ اس کے بعد اے سی کے اندر جو حصہ آپ کو نظر آ رہا ہے اس پر بھی سادہ کپڑا مار لیجیئے، تاکہ دھول مٹی نکل جائے۔

٭ اگر آپ کو اے سی کا پنکھا صاف کرنا ہے تو اس کو بھی اوپر طور پر صاف کرلیں کیونکہ پورا باہر نکالیں گے تو اس کے پیچ ڈھیلے پڑ جائیں گے، لیکن ہر سال میں ایک مرتبہ پنکھے کو مکینک سے دھلوائیں تاکہ اس میں گرد نہ جمی رہے۔

٭ فلٹر خُشک ہونے پر واپس اے سی میں لگائیے اور اب اپنے اے سی کو اپنی مرضی کے ٹیمپریچر(درجہ حرارت) پر چلائیے۔

٭ لیجیئے گھر میں آسانی سے اے سی صاف ہوگیا ہے، اب آپ کو کسی قسم کے مہنگے اے سی ٹیکنیشن سے سستا کام کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

You May Also Like :
مزید

Ac Saaf Karne Ka Tarika

Ac Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ac Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.