چٹخارے دار اچار ہر موسم میں سب ہی کو پسند ہوتا ہے۔ اور اگر اچار گھر کا بنا ہوا ہو تو اس کا ذائقہ اور بھی اچھا اور مزیدار لگتا ہے۔
چلیے آج ہم بتاتے ہیں آپ کس طرح باآسانی گھر میں سبزی کا اچار بنا سکتی ہیں۔
ٹپ:
٭ سبزی کا اچار بنانے کے لئے آپ لال گاجر دیسی لہسن، لیموں، کریلےاور بڑی ہری مرچیں لے لیں اور اچھی طرح ان چیزوں کو دھو لیں۔
٭ چار چمچ نمک اور تین چمچ ہلدی کو اچھی طرح ملائیں اور ہری مرچوں کے پیٹ میں بھر دیں، سوکھی ہوئی گاجر، کریلوں، لیموں اور دیسی لہسن ان تمام سبزیوں پر ہلدی اور نمک اچھی طرح لگائیں تاکہ اندر سے تمام پانی خشک ہوجائے۔
٭ ثابت کالی مرچیں، سونف، خشک دھنیا، زیرہ، دار چینی، میتھرے، کٹی ہوئی لال مرچ کو پین میں ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک اچھی طرح سیک لیں پھر اس کو بلینڈر میں ڈال لیں ساتھ ہی اس میں کلونجی، ہلدی، نمک اور لال مرچ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مصالحہ بنالیں۔
٭ سبزیوں کو چھان لیں جو بھی اضافی پانی ہوگا اسے ضائع کردیں اور پھر سبزیوں کے اندر پسا ہوا مصالحہ اچھی طرح لگا دیں۔
٭ پتیلی میں سرسوں کا آئل گرم کریں اور ٹھنڈا ہونے پر اس کو بھی سبزیوں پر ڈال دیں ۔ لیجئیے اچار تیار ہے اب اس کو آپ فریج میں رکھیں یا نہ رکھیں یہ خراب نہیں ہوگا۔
ضروری ٹپ:
٭ سبزیوں کو لازمی دو سے تین گھنٹے سُکھا لیں اور جب اس میں ہلدی، نمک لگائیں تو کم از کم ایک دن لگے رہنے دیں دوسرے دن پکائیں تاکہ یہ زیادہ دنوں تک خراب نہ ہو۔
٭ مصالحے میں آپ جائفل جاوتری کا استعمال کرنا چاہیں تو کرسکتی ہیں۔