گرمیاں آئیں اور خواتین مختلف قسم کے اچار ڈالنے شروع کر دیتی ہیں، مگر اچار صحیح بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، کیونکہ اکثر خواتین اچار بناتے وقت کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کر دیتی ہیں کہ وہ خراب ہی ہوجاتا ہے۔
اور پھر خواتین کی شکایت ہوتی ہے کہ ہر بار ہی اچار خراب ہو جاتا ہے، اس بار ہم آپ کو ایک ایسی ٹپ بتانے والے ہیں جس کو اپنا کر آپ اچار ڈالیں تو یہ کبھی خراب نہیں ہوگا۔
ٹپ
• اچار کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے لیموں کا عرق یا سرکہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔
• ایک کلو اچار میں دو کھانے کے بڑے چمچے لیموں کا عرق یا سرکہ ڈالنے سے اچار خراب ہونے کا امکان نہیں رہتا۔
• اچار کو ہر ماہ دھوپ میں رکھ کر چمچے سے اچار کو ہلانے اور اچار زیادہ ہو تو تھوڑا سا پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ ڈالنے سے اچار خراب نہیں ہوتا۔