کسی نے بنایا چکن چاؤمن تو کسی نے سکھائی میٹھی جلیبیاں ۔۔ اداکاراؤں نے کون کون سے کھانے بنانے کی زبردست ریسیپی بتائی؟

image

کھانا بنانے کا ہنر ہر عورت کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ کچھ اس کو بڑی آسانی اور سلیقہ مندی سے ذائقہ دار کھانا بنانے میں سرف کر دیتی ہیں تو کچھ خواتین ماہر شیف کی بتائی گئی ٹپس کو استعمال کرکے کھانے بناتی ہیں۔ ہماری شوبز اداکارائیں بھی لاجواب کھانا بنانے کی ترکیبیں بتاتی ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں ذائقہ دار کھانا بنانے کی اداکاراؤں کی بتائی ہوئی ٹپس۔

شگفتہ اعجاز دیسی کھانے بھی بہت ذائقہ دار طریقے سے بناتی ہیں، آپ بھی ان کا طریقہ اپنائیے تاکہ مزے دار کھانوں کا ذائقہ آپ بھی دوبالا کرسکیں۔ ٹپس: چنے کی دال کو ایک گھنٹہ بھگو کر ابال لیں۔ ایک پین میں دو چمچ اصلی گھی گرم کرکے پیاز ہلکی براؤن کریں، ساتھ میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، زیرہ اور گرم مصالحہ شامل کرکے پکائیں۔ پھر اس مصالحے میں ابلی ہوئی دال ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔ اب ایک پین میں زیرہ اور پیاز کے سلائس ڈال کر ہلکا سا پکائیں اور ہری مرچ کاٹ اس میں ڈال دیں، جب ہری مرچ کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو چولہے کو بند کردیں۔ پھر ہری مرچ اور پیاز کو آئل سمیت دال کے اوپر ڈال دیں۔ تھوڑا سا ہرا دھنیا اور ایک لیموں چھڑک دیں۔ اب نان یا سادی روٹی کے ساتھ سروو کردیں۔

صنم جنگ کھانے پینے کی بہت شوقین ہیں اور اکثر وہ اپنی بیٹی کے لیئے مختلف چیزیں بناتی نظر آتی ہیں، کچھ وقت قبل انہوں نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر گھر میں گھی بنانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی الایا کے لئے گھر میں خود ہی گھی بناتی ہیں اور پراٹھے اسی گھی میں بنے ہوئے کھلاتی ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ صنم جنگ کس طرح گھر میں دیسی گھی بناتی ہیں تاکہ اب سے آپ بھی دیسی گھی گھر میں خود ہی بنائیں اور بچوں کو کھلائیں۔ ٹپس: ٭ صنم جنگ کہتی ہیں کہ میں روزانہ دودھ کی ملائی کو ایک پیالے میں اکٹھا کرتی رہتی ہوں اور پھر جب وہ اچھی خاصی ہو جاتی ہے تو اس کو گھی بنانے کے لئے استعمال کرتی ہوں۔ ٭ سب سے پہلے ملائی کو فریزر سے نکال کر کاؤنٹر پر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔ ٭ پھر بلینڈر کی مدد سے اس کو اتنا بلینڈ کریں کہ ملائی کے چھوٹے زرے بن جائیں اور کچھ دیر مذید بلینڈر چلائیں تاکہ مکھن الگ ہو جائے۔ ٭ یوں 20 منٹ تک بلینڈ کرنے سے ملائی بالکل مکھن میں بدل جائے گی۔ ٭ اس کے بعد مکھن کو الگ کرکے اس میں موجود پانی کو چھان لیں۔ ٭ اس پانی کو ویسے تو عام طور پر مکھن کا دودھ کہتے ہیں، اس کو الگ رکھ لیں۔ ٭ اب مکھن کی گول ٹکیاں بنا لیں اور اس کو نچوڑ لیں یعنی اس کے اندر جتنا بھی پانی ہے وہ سب الگ ہو جائے۔ ٭ پھر ان گول ٹکیوں کو ٹھنڈے پانی میں 4 منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ٭ پھر دوبارہ مکھن کی ان گولیوں کو نچوڑیں۔ ٭ اب ایک پتیلی میں یہ مکھن ڈالیئے اور اس کو خوب پکائیں۔ ٭ کم از کم آدھے گھنٹے تک مکھن میں چمچ چلاتی رہیں ۔ ٭ اب اپ دیکھیں گی کہ پتیلی میں براؤن رنگ کے ذرات نظر آئیں گے، اس کا مطلب ہے کہ گھی بن کر تیار ہے۔ ٭ اب اس گھی کو چھان کر بوتل میں بھرلیں اور ان براؤن ذرات کو الگ کرکے پھینک دیں یا پھر بچوں کو ملائی کے ساتھ مکس کرکے کھلا دیں۔ ٭ لیجیئے گھر گھر میں ہی دیسی گھی بن کر تیار ہے۔

شگفتہ اعجاز جتنی اچھی اداکارہ ہیں اتنی ہی اچھی ماں، بیوی اور گھریلو امور میں ماہر خاتون خانہ بھی ہیں۔ اکثر اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے کھانا پکانے کی وڈیوز اپنے پرستاروں کے لئے اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ اس دفعہ انہوں نے گھر میں جلیبی بنائی اور اپنے ناظرین کے لئے اس کی وڈیو بھی لگائی ، ہم آپ کے لئے شگفتہ اعجاز کی بتائی ہوئی جلیبی کی ریسیپی لے کر آئے ہیں جس کو دیکھ کر آپ بھی بازار کی غیر صحت بخش جلیبی کھانے کے بجائے گھر میں ہی صاف ستھری جلیبی بنانے کو ترجیح دیں گے جلیبی کے لئے: میدہ دو کپ گھی دو کھانے کے چمچ دہی 4 کھانے کے چمچ بیکنگ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ زردے کا رنگ چٹکی بھر شیرے کے لئے: چینی 3 کپ پانی 2 کپ الائچی پاؤڈر یا الائچی آدھا چمچ لیموں آدھا ایک پین میں چینی اور پانی ڈال کر شیرہ پکنے کے لئے رکھ دیں، جب چینی گھل جائے تو اس میں الائچی پاؤڈر اور لیموں کا رس ڈال دیں ۔ اس کو گاڑھا ہونے دیں، ایک تار کا شیرہ بنالیں۔ ایک پیالے میں جلیبی بنانے کے اجزاء ملا کر پانی سے گھول لیں ، ایسا گھولیں کہ کوئی گٹھلی نہ رہ جائے۔ بالکل یک جان کر لیں۔ زیادہ پتلا بھی نہ ہو اور زیادہ گاڑھا بھی نہ رکھیں۔ اب اس کو کسی پائپنگ بیگ میں ڈال کر جلیبی بنانے کے لئے سیٹ کر لیں۔ ایک فرائنگ پین یا کڑاہی میں تیل اور گھی مکس کرکے ڈالیں۔ پھر پائپنگ بیگ سے جلیبی بناتے جائیں اور فرائی کرتے جائیں (آنچ میڈیم لو رکھی جائے گی)، بن جائیں توشیرے میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر بعد نکال لیں۔ مزیدار جلیبی تیار ہیں

You May Also Like :
مزید

Adakaraon Ne Sikhaya Khana Banane Ka Tarika

Adakaraon Ne Sikhaya Khana Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Adakaraon Ne Sikhaya Khana Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.